گلیشیئر پگھلنے سے دریائوں میں طغیانی آ گئی
ڈیموں میں پانی کا ذخیرہ 39لاکھ ایکڑ فٹ ہو گیا،ارسا
اسلام آباد ( شوریٰ نیوز ) شمالی علاقوں میں گرمی کی لہرمیں اضافہ ہو گیاجبکہ سکردو میں درجہ حرارت 32 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا۔ انڈس ریور سسٹم اتھارٹی(ارسا) کی رپورٹ کے مطابق گلیشیئر پگھلنے لگے دریاوں میں پانی کا بہاو میں طغیانی آ گئی جس کی وجہ سے شمالی علاقوں میں گرمی کی لہرمیں اضافہ ہو گیا ہے ۔رپورٹ کے مطابق دریائوں میں پانی کا مجموعی بہاو 4لاکھ3 ہزار کیوسک ہو گیا ،ڈیموں میں پانی کا ذخیرہ 39لاکھ ایکڑ فٹ ہو گیا، دریاے سندھ میں تربیلا کے مقام پر پانی کا بہاو 2لاکھ 7ہزار کیوسک ہے۔ تربیلا ڈیم میں پانی کا ذخیرہ 17لاکھ 10 ہزارایکڑ فٹ ہے۔ تربیلا ڈیم سے 1لاکھ 45 ہزار کیوسک پانی خارج ہو رہا ہے،دریائے جہلم میں منگلا کے مقام پر پانی کہ آمد 61ہزار کیوسک ہے، منگلا ڈیم مین پانی کا ذخیرہ 21لاکھ 14ہزار ایکڑ فٹ ہے۔ رپورٹ کے مطابق دریائے کابل میں نوشہرہ کے مقام پر نچلے درجے کا سیلاب ہے ،دریائے کابل میں پانی کا بہاؤ 66ہزار کیوسک ہے جبکہ دریائے چناب میں مرالہ کے مقام پرپانی کا بہاو 69ہزار کیوسک ہے۔