امریکا سے معیاری روئی کی درآمد بڑھ گئی

0 116

پاکستان میں کپاس کی پیداوار میں کمی کے باعث اسپننگ ملوں کی جانب سے معیاری روئی کی طلب میں اضافہ ہو گیا ہے۔چیئرمین کاٹن جنرز فورم احسان الحق کے مطابق پاکستانی درآمد کنندگان کی جانب سے امریکا سے معیاری روئی کی درآمد بڑھ گئی ہے، پاکستان کی امریکا سے روئی درآمدات میں ریکارڈ اضافہ ہو گیا ہے۔

صرف ایک ہفتے کے دوران امریکا سے لاکھوں ڈالر مالیت کے 72 ہزار بیلز کے درآمدی معاہدے ہوئے ہیں، اور رواں سال پاکستان امریکی روئی کا دنیا میں سب سے بڑا خریدار بن گیا ہے۔30 لاکھ سے زائد بیلز کے روئی درآمدی معاہدے مکمل ہو چکے ہیں، اندرون ملک کپاس کی کم پیداوار اور معیاری روئی کی محدود دستیابی کے باعث روئی کی درآمدات میں اضافہ ہوا۔روئی کی قیمتیں بھی 200 روپے فی من اضافے سے 18 ہزار 200 روپے فی من تک پہنچ گئی ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.