انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں 13 روپے کی کمی

آئی ایم ایف اور پاکستان کے مابین معاہدے کے بعدڈالر 273 روپے کا ہوگیا

0 116

کراچی(شوریٰ نیوز) انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں 13 روپے کی کمی،آئی ایم ایف اور پاکستان کے مابین معاہدے کے بعدڈالر 273 روپے کا ہوگیا،آئی ایم ایف اور پاکستان کے مابین معاہدے کے بعد انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی گراوٹ کا سلسلہ جاری ہے۔بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کے ساتھ ہونے والے معاہدے کے پاکستانی روپے پر مثبت اثرات مرتب ہونا شروع ہو گئے ہیں، جس کے بعد انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر 13 روپے کی بڑی کمی کے بعد 273 روپے کا ہوگیا۔انٹربینک مارکیٹ کے علاوہ اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قدر مسلسل گر رہی ہے، جہاں ڈالر کی قیمت 5 روپے کم ہوکر 280 روپے پر آ گئی۔ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت خرید 277.50 جب کہ قیمت فروخت 280 روپے ہوگئی۔ ڈالر کے علاوہ اوپن مارکیٹ میں یورو، پاؤنڈ، درہم اور ریال کی قدر میں بھی کمی ریکارڈ ہوئی ہے، جس کے مطابق ریال کی قیمت میں 3.70 روپے کی کمی ہوئی اور ریال 71.70 روپے کا ہوگیا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.