پاکستان ، کریڈٹ ڈیفالٹ سویپس ریٹنگ 46.76 فیصد رہ گئی

آئی ایم ایف کی پہلی قسط کے اجرا سے روپے کی قدر میں مزید بہتری متوقع

0 79

کراچی(شوریٰ نیوز)پاکستان ، کریڈٹ ڈیفالٹ سویپس ریٹنگ 46.76 فیصد رہ گئی،آئی ایم ایف کی پہلی قسط کے اجرا سے روپے کی قدر میں مزید بہتری متوقع،یوروبانڈز کی قدرمیں بہتری کے بعد پاکستان کی کریڈٹ ڈیفالٹ سویپس ریٹنگ بھی کم ہو کر46.76 فیصد رہ گئی ہے، جو گزشتہ چھہ ماہ کی کم ترین سطح ہے۔عارف حبیب لمیٹڈ کے ریسرچ ہیڈ طاہر عباس نے بتایا کہ آئی ایم ایف معاہدے کے بعد پاکستان کی پانچ سالہ کریڈٹ ڈیفالٹ سویپس ریٹنگ 12.40 کمی کے ساتھ 46.76 فیصد ہوگئی، گزشتہ آٹھ ماہ کے دوران اس میں 77.12 فیصد تک کا تیزرفتار اضافہ ہوا، نومبر میں یہ تاریخ کی بلند ترین سطح 123.88 پر پہنچ گئی تھی۔یاد رہے کہ رواں سال میچیور ہونے والے یوروبانڈز کی قدر میں آئی ایم ایف معاہدے کے بعد 55 فیصد اضافہ ہوا ہے اور اس کی قدر بڑھ کر 80 سینٹ تک پہنچ گئی ہے، جو اس سے پہلے 51.5 سینٹ تھی، 2025 سے 2051 تک میچیور ہونے والے دیگر سات بانڈز کی قیمتوں میں بھی نمایاں بہتری واقع ہوئی ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.