2023 میں ترسیلات زر میں 14 فیصد کمی ریکارڈ
غیرقانونی مارکیٹوں میں ڈالر کا بہتر ریٹ ترسیلات زر میں کمی کا باعث بنا
کراچی(شوریٰ نیوز)2023 میں ترسیلات زر میں 14 فیصد کمی ریکارڈ،غیرقانونی مارکیٹوں میں ڈالر کا بہتر ریٹ ترسیلات زر میں کمی کا باعث بنا، ماہرین اس کمی کی وجہ غیرقانونی مارکیٹوں میں ڈالر کے بہتر ریٹ کو قرار دے رہے ہیں، جس کی وجہ سے ڈالر کی قانونی مارکیٹوں میں آمد میں کمی واقع ہوئی ہے۔اسٹیٹ بینک کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق 2022 میں غیر ملکی ترسیلات ذر ریکارڈ 31.3 ارب ڈالر کی بلند ترین سطح پر رہی، جون 2023 میں مئی کے مقابلے میں محض 4 کی بہتری آئی، جبکہ گزشتہ سال کے مقابلے میں جون 2023 میں ترسیلات زر میں 22 کی کمی ریکارڈ کی گئی۔ٹاپ لائن سیکیورٹیز کے سابق ڈائریکٹر ریسرچ یوسف فاروق نے اس حوالے سے بتایا کہ حوالہ ہنڈی میں بہتر ریٹ ملنے کی وجہ سے اوورسیز پاکستانی غیرقانونی طریقوں سے ڈالر بھیجنے کو ترجیح دے رہے ہیں، ایک وقت میں قانونی اور غیرقانونی مارکیٹوں کے ریٹ میں فرق بڑھ کر 30 روپے تک پہنچ گیا تھا، جو کہ بنیادی وجہ ہے۔