سعودی فنڈز موصول، انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر سستا ہوگیا

سعودی عرب سے 2ارب ڈالر کا فنڈ اسٹیٹ بینک کو منتقل ہوگیا

0 81

کراچی(شوریٰ نیوز) سعودی فنڈز موصول، انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر سستا ہوگیا،سعودی عرب سے 2ارب ڈالر کا فنڈ اسٹیٹ بینک کو منتقل ہوگیا، ڈالر کی قدر روپے کے مقابلے میں کم ہونا شروع ہو گئی ہے۔کاروباری دن کے آغاز پر ڈالر مہنگا ہونے کا رجحان ریکارڈ ہوا تاہم سعودی فنڈز کی منتقلی کے اعلان کے فوراً بعد انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر ایک روپے 45 پیسے گھٹ کر 278 روپے 35 پیسے پر آ گیا ہے۔دریں اثنا پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں صبح سے جاری تیزی کا رجحان مزید بڑھ گیا اور 555 پوائنٹس کی تیزی ریکارڈ ہوئی۔ حصص بازار میں 100 انڈیکس بڑھ کر 45140 پوائنٹس کی سطح پر آ گیا۔واضح رہے کہ گزشتہ روز کاروباری ہفتے کے پہلے ہی دن انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 1 روپے 91 پیسے کے اضافے سے 279.80 روپے کی سطح پر بند ہوئی تھی جب کہ اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قیمت ایک روپے اضافے کے ساتھ 283 روپے کی سطح پر آ گئی تھی، جس کے بعد آج ڈالر کی قدر پھر کم ہونا شروع ہوئی ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.