سونے کی قیمت میں آج بھی بڑا اضافہ

0 112

پاکستان میں آج پھر سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کا اضافہ دیکھا گیا ہے۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولر ایسوسی ایشن کے مطابق ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 2300 روپے کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد سونے کی قیمت 2 لاکھ 82 ہزار 800 ہوگئی ہے۔

ایسوسی ایشن کے مطابق اسی طرح 10 گرام سونے کا بھاؤ 1971 روپے اضافے کے بعد 2 لاکھ 42 ہزار 455 روپے ہے۔

دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں سونے کا بھاؤ 23 ڈالر اضافے سے 2716 ڈالر فی اونس ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.