روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس سے ترسیلات زر کا حجم 6.350 ارب ڈالر سے تجاوز

2023 میں ترسیلات زر میں 14 فیصد کمی ریکارڈ،اسٹیٹ بنک اآف پاکستان

0 119

اسلام آباد(شوریٰ نیوز)روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس سے ترسیلات زر کا حجم 6.350 ارب ڈالر سے تجاوز،2023 میں ترسیلات زر میں 14 فیصد کمی ریکارڈ۔روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس کے ذریعے جون 2023ء کے اختتام تک سمندرپار پاکستانیوں کی ترسیلات زر کا حجم 6.350 ارب ڈالر سے تجاوز کر گیا ہے جبکہ آر ڈی اے کے ذریعے پاکستان میں مجموعی طور پر 716 ملین ڈالرکی سرمایہ کاری کی گئی۔ 2023 میں ترسیلات زر میں 14 فیصد کمی ریکارڈ،اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری اعدادوشمار کے مطابق سمندرپار پاکستانیوں نے ستمبر 2020ء سے لیکر اب تک نیا پاکستان سرٹیفکیٹس میں 316 ملین ڈالر، نیا پاکستانی اسلامی سرٹیفکیٹس میں 377ملین ڈالر اور پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں 78ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کی ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.