پاکستان کیلئے مزید 5.6 ارب ڈالر کی فنڈنگ متوقع، بلوم برگ
سعودیہ اوریواے ای کی جانب سے 3.7ارب ڈالر کے معاہدے بھی شامل ہیں
واشنگٹن(شوریٰ نیوز)پاکستان کیلئے مزید 5.6 ارب ڈالر کی فنڈنگ متوقع، سعودیہ اوریواے ای کی جانب سے 3.7ارب ڈالر کے معاہدے بھی شامل ہیں۔بلوم برگ کی رپورٹ کے مطابق آئی ایم ایف کے پاکستان مشن کے سربراہ نیتھن پورٹر نے کہا نئی فنڈنگ میں سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کی جانب سے کیے گئے 3.7ارب ڈالر کے معاہدے بھی شامل ہیں۔آئی ایم ایف سے ایک ارب 20 کروڑ ڈالر اسٹیٹ بینک کو موصول،آئی ایم ایف کا معاہدہ اس وقت ہوا جب پاکستان کو زرمبادلہ کے گرتے ہوئے ذخائر، اسٹاک مارکیٹ کی ابتر صورتحال اورمہنگائی جیسے مسائل درپیش تھے۔