سعودی عرب کے سفارتی مشن نے کابل میں دوبارہ کام شروع کردیا

0 106

افغانستان میں سعودی عرب کے سفارتخانے نے اعلان کیا ہے کہ کابل میں مملکت کے سفارتی مشن نے دوبارہ کام شروع کردیا ہے۔

مقامی میڈیا رپورٹ کے مطابق سفارتخانے کے آفیشل ایکس اکاؤنٹ پر بیان میں کہا گیا کہ افغان عوام کو تمام خدمات فراہم کی جائیں گی، یہ فیصلہ سعودی حکومت کی خواہش کے مطابق ہے۔

رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ اس سے قبل افغان وزیر خارجہ امیر خان متقی نے سعودی سفیر سے ملاقات میں مملکت کے ساتھ افغانستان کے مشترکہ ثقافتی، تاریخی اور مذہبی تعلقات کو اجاگر کرتے ہوئے ریاض کے ساتھ تعلقات کے فروغ میں دلچسپی کا اظہار کیا تھا، ملاقات میں سعودی سفیر نے مختلف شعبوں میں انسانی امداد اور تعاون جاری رکھنے کا عزم ظاہر کیا۔

یاد رہے کہ اگست2021 میں سعودی عرب نے افغانستان کے غیر مستحکم حالات کے پیش نظر وہاں سے اپنے سفارتی مشن کے ارکان کو واپس بلالیا تھا۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.