اسرائیلی انخلا کے بعد لبنانی فوج جنوب میں فرائض سرانجام دیگی: نگران وزیراعظم نجیب میقاتی

0 101

لبنان کے نگران وزیر اعظم نجیب میقاتی نے اعلان کیا ہے کہ اس وقت جب اسرائیل ان علاقوں سے نکل جائے گا لبنانی فوج جنوبی لبنان میں اپنی پوری ذمہ داریاں انجام دے گی۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق نگران وزیراعظم نجیب میقاتی نے جنوبی لبنان کے قصبے مرجعیون میں لبنانی فوج کی بیرکوں کے دورے کے دوران کہا کہ ہم جنگ بندی کی نگرانی کرنے والی کمیٹی کے ساتھ ایک میٹنگ کریں گے، ہمارے سامنے بہت سے کام ہیں جن میں سب سے نمایاں اس تمام سر زمین سے دشمن کا انخلا ہے جن میں وہ اپنی حالیہ جارحیت کے دوران گھس بیٹھا ہے۔

رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ نجیب میقاتی نے زور دے کر کہا کہ فوج اپنے مشن میں کبھی ناکام نہیں ہوئی، ہمیں ایک مشکل امتحان کا سامنا ہے، فوج ثابت کرے گی کہ وہ درکار تمام کام انجام دینے کی صلاحیت رکھتی ہے، مجھے اس معاملے میں مکمل اعتماد ہے۔

نجیب میقاتی نے آرمی کمانڈر جنرل جوزف عون کی تعریف کی اور فوج کے لیے ان کی مکمل حمایت پر ان کا شکریہ ادا کیا۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.