قومی انعامی بانڈز واپس کرنے کا آج آخری روز

0 112

سٹیٹ بینک نے اعلان کیا ہے کہ قومی انعامی بانڈز واپس کرنے کا آج آخری روز ہے۔

مرکزی بینک کے بیان کے مطابق ساڑھے 7 ہزار، 15 ہزار، 25 ہزار اور 40 ہزار روپے مالیت کے انعامی بانڈز واپس کرنے کی آخری تاریخ 31 دسمبر 2024 ہے۔

انعامی بانڈز سٹیٹ بینک، بینکنگ سروسز کارپوریشن اور کمرشل بینکوں سے واپس یا تبدیل کرائے جا سکتے ہیں، 31 دسمبر 2024 کے بعد انعامی بانڈز واپسی کی درخواست قبول نہیں کی جائے گی۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.