جراحی کے بڑے عوامل سے قبل ایچ آئی وی ایڈز کی سکریننگ لازمی قرار

صوبے میں ایچ آئی وی ایڈز کے بڑھتی ہوئی شرح کے تناظر میں یہ احکامات جاری کئے گئے ہیں

0 63

پشاور(شوریٰ نیوز) ڈائریکٹوریٹ جنرل ہیلتھ نے تمام ڈی ایچ اوز اور میڈیکل سپرنٹنڈنٹس کو ایچ آئی وی / ایڈز کی سکریننگ بارے مراسلہ بھیج دیامراسلے میں ہسپتالوں میں جراحی کے بڑے عوامل سے قبل آیچ آئی وی ایڈز کی سکریننگ لازمی قراردیدی گئی صوبے میں ایچ آئی وی ایڈز کے بڑھتی ہوئی شرح کے تناظر میں یہ احکامات جاری کئے گئے ہیںمراسلے میں ڈی جی ہیلتھ ڈاکٹر شوکت علی نے کہا کہ یہ فیصلہ عوام کے بہترین مفاد میں کیا گیا ہے اس فیصلے کا مقصد ایڈز کے پھیلاو کو روکنا اور آلات جراحی کے استعمال کو محفوظ بنانا ہے : سکریننگ سے عملے کو پتہ چل جاتا ہے کہ اگر کسی کو ایچ آئی وی ایڈز یا کالا یرقان ہے تو اس کیلئے علیحدہ آلات جراحی کا استعمال کیا جائے ایچ آئی وی ایڈز کے متاثرہ افراد کیلئے علیحدہ یا خصوصی آپریشن تھیٹرز کا انتظام بھی ممکن ہوسکے گا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.