عراق میں سویڈن کا سفارتخانہ نذر آتش

عراقی وزارت خارجہ کیجانب سےسویڈن کے سفارت خانے کو آگ لگانے کے اقدام کی مذمت

0 75

بغداد(شوریٰ نیوز)عراق کی سرکاری نیوز ایجنسی واع کی رپورٹ کے مطابق عراقی وزارت خارجہ نے مقتدیٰ صدر کے حامیوں کی جانب سے بغداد میں سویڈن کے سفارت خانے کو آگ لگانے کے اقدام کی مذمت کی ہے۔ بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ یہ اقدام سفارتی عملے کی امنیت کو خطرے میں ڈالنے کے برابر ہے۔سویڈن کی وزارت خارجہ نے عراق میں اپنا سفارت خانہ جلائے جانے کے اقدام پر بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ تمام سفارت کاروں اور دیگر بین الاقوامی اداروں کے عملے پر حملوں کی مذمت کرتے ہیں۔ سفارتخانوں اور سفارت کاروں پر حملہ ویانا کنونشن کے معاہدوں کی کھلی خلاف ورزی ہے۔یاد رہے کہ سویڈن کی حکومت نے عراقی سفارت خانے کے سامنے قرآن کریم اور عراق کا پرچم جلانے کی اجازت دی تھی، جس کے بعد مقتدیٰ صدر کے حامیوں نے اس ملک کے سفارت خانے کے سامنے مظاہرہ کیا تھا اور بغداد میں اس ملک کا سفارت خانہ جلا دیا ہے۔قابل ذکر ہے کہ دو روز قبل بھی محرم کی آمد پر عراق کے مقدس شہر کربلائے معلیٰ میں اکٹھا ہوئے دسیوں ہزار کی تعداد میں حسینی پروانوں نے سویڈن میں ہوئی اہانتِ قرآن کے خلاف احتجاج کے بطور اپنے ہاتھوں میں قرآن پاک کو بلند کر کے نئے ہجری قمری سال کا استقبال کیا تھا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.