پاکستان کے 4 اضلاع کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق

ترجمان وزارتِ صحت کے مطابق تمام نمونوں میں ملے وائرس کا تعلق افغانستان میں پولیو وائرس کلسٹر سے ہے،نگران وزیر صحت ندیم جان نے کہا کہ پاکستان میں اب 43 مثبت ماحولیاتی نمونے رپورٹ ہوئے جو بہت تشویشناک ہے۔ نگران وزیر صحت نے کہا کہ پاکستان…

سعودی عرب نے افغانیوں کے 12 ہزار پاسپورٹ پاکستانی سفارتخانے بھجوا دیئے

افغان شہریوں کو مبینہ پاکستانی شناختی کارڈاور پاسپورٹس کے اجراء کی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں، وزارت داخلہ نے ڈی جی پاسپورٹ امیگریشن مصطفیٰ جمال کی سربراہی میں 5 رکنی کمیٹی بنائی۔ کمیٹی میں وزارت داخلہ، نادرا اورایف آئی اے کے سینئرافسران…

سرکاری ملازمین کی پنشن بارے تجاویز، افواج پاکستان مستثنیٰ قرار

سرکاری ملازمین کی پنشن میں تبدیلیوں سے متعلق تجاویز کی سمری وزارت خزانہ نے وزیراعظم کو بھجوا دی،پنشن کے موجودہ فارمولے کے تحت کسی بھی سرکاری ملازم کی حاصل کردہ آخری تنخواہ کے مطابق پنشن جمع کی جاتی ہے۔ سمری میں سفارش ہے کہ ملازمین کی…

فلسطینیوں کو بربریت کا نشانہ بنانا ظلم عظیم ہے،آیت اللہ شیخ یعقوبی

مرجع عالی قدرآیت اللہ العظمیٰ شیخ محمد الیعقوبی (دام ظلہ)نے کہا ہے کہ مقبوضہ فلسطین پر غاصب صہونی حکومت کی جانب سے غزہ کے شہریوں کو نشانہ بنانا ظلم عظیم کے مترادف ہے انہوں نے کہا کہ اسرائیل ظلم بند کرے اور فلسطینی شہریوں کو نشانہ بنانے سے…

برقی مقناطیسی توانائی سے اعصابی مرض کے علاج میں پیشرفت

نیورو انجینئرز نے ایسا برقی مقناطیسی (magnetoelectric) مواد ڈیزائن کیا ہے جو نہ صرف دماغی خلیات نیورونز کو درست طریقے سے متحرک کرسکتا ہے بلکہ منقطع اعصاب کو بھی جوڑ سکتا ہے۔ محققین طویل عرصے سے برقی مقناطیسی توانائی کی مدد سے علاج کی…

ویمنز بگ بیش لیگ کا نواں ایڈیشن آسٹریلیا میں شروع،2 دسمبر کو اختتام پذیر ہوگا

کرکٹ آسٹریلیا سی اے کے زیر اہتمام ٹورنامنٹ میں 8 ٹیمیں ٹائٹل کے حصول کے لئے پنجہ آزمائی کررہی ہیں جن میں ایڈیلیڈ سٹرائیکرز، برسبین ہیٹ،ہوبارٹ ہریکنز ،میلبورن رینیگڈز، میلبورن سٹارز، پرتھ سکارچرز، سڈنی سکسرز اور سڈنی تھنڈر شامل ہیں۔…

ورلڈبینک کا پاکستان کو 15 کروڑ ڈالر فراہم کرنے کا فیصلہ

عالمی بینک نے پاکستان کو 15 کروڑ ڈالر فراہم کرنے کیلئے رضامندی ظاہر کر دی ہے۔ پاکستان کو توانائی سیکٹر منصوبے کیلئے 13 کروڑ 50 لاکھ ڈالر بطور قرض ملے گا جبکہ عالمی بینک پاکستان کو ڈیڑھ کروڑ ڈالر بطور گرانٹ بھی فراہم کرے گا۔ منصوبے کا…

پاکستان نے ابابیل ویپن سسٹم کا کامیاب تجربہ کر دیا، آئی ایس پی آر

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق میزائل سسٹم کا مقصد خطے میں اسٹریٹیجک استحکام کو بڑھانا ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ویپن سسٹم لانچنگ کو چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا، اسٹریٹیجک پلانز…

جولائی تا ستمبر، ریلوے کو 775 ملین روپے کا منافع ہوا

چیف ایگزیکٹو آفیسر ریلوے شاہد عزیز نے کہا ہے کہ ایم ایل ون منصوبے پر دستخط کیلیے ریلوے کی ٹیم چین روانہ ہو چکی ہے، انھوں نے کہا کہ ریلوے کی آمدنی 86 فیصد اضافے کے بعد 17 ارب 96 کروڑ روپے ہو گئی۔ انہوں نے کہا کہ منصوبے کی لاگت 9.6 سے کم…

ڈالر 3 روپے 87 پیسے کے اضافے سے 280 روپے 90 پیسے کا ہو گیا

ڈالر نے کرنسی ایکسچینج کی دونوں مارکیٹوں میں ایک بار پھر اونچی چھلانگ لگائی اور اچانک سے روپے کے مقابلے میں مہنگا ہوگیا۔ کاروباری ہفتے کے تیسرے دن کے آغاز میں انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 03 پیسے کمی سے 277 روپے پر آئی تاہم بعد میں…