تحریک انصاف کا قومی اسمبلی سے مستعفی ہونے کا اعلان

اسلام آباد: تحریک انصاف نے قومی اسمبلی سے مستعفی ہونے کا اعلان کردیا، شیخ رشید اور فواد چوہدری نے کہا ہے کہ چوروں اور ڈاکوؤں کے ساتھ اسمبلی میں نہیں بیٹھ سکتے، اگر شہباز شریف وزیراعظم منتخب ہوئے تو کل ہی مستعفی ہوجائیں گے۔

عمران خان کے خلاف ’غیر ملکی سازش‘؛ پی ٹی آئی حامیوں کا ملک گیراحتجاج+تصاویر

عمران خان کی بطور وزیراعظم سبک دوشی اور پی ٹی آئی چیئرمین کی کال پر پاکستان تحریک انصاف کے کارکنان اور حامیوں نے ملک گیر احتجاج کیا، جس میں مظاہرین نے اپوزیشن اور امریکا کے خلاف شدید نعرے بازی کی جبکہ اپنے قائد سے یکجہتی کا اظہار کیا۔

تحریک عدم اعتماد؛ قومی اسمبلی کا اجلاس وقفے کے بعد دوبارہ شروع

تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ کےلیے قومی اسمبلی کا اجلاس صبح ساڑھے 10 بجے شروع ہوا اور آدھا گھنٹہ جاری رہنے کے بعد ساڑھے 12 بجے تک ملتوی کردیا گیا جس کے بعد اجلاس دوبارہ دو گھنٹے تاخیر سے ڈھائی بجے شروع ہوا۔

7 اپریل کا فیصلہ؛ حکومت نے سپریم کورٹ میں نظرثانی کی درخواست دائر کردی

ایکسپریس نیوز کے مطابق اپوزیشن کی تحریک عدم اعتماد مسترد ہونے اور ڈپٹی اسپیکر کی رولنگ کے خلاف سپریم کورٹ کے 5 رکنی بینچ کے 7 اپریل کے فیصلے پر نظر ثانی کے لئے حکومت نے عدالت عظمیٰ سے رجوع کرلیا ہے۔

میں امپورٹڈ حکومت تسلیم نہیں کروں گا عوام میں نکلوں گا، وزیر اعظم

اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان نے تحریک عدم اعتماد پر ڈپٹی اسپیکر کی رولنگ اور اسمبلی تحلیل کے خلاف سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد اپنے پہلے قوم سے خطاب میں کہا ہے کہ سپریم کورٹ کے فیصلے سے مایوسی ہوئی لیکن میں عدلیہ کی عزت کرتا ہوں، ایک بات…

امریکی مداخلت اور وطن عزیز میں تبدیلی کی ہوائیں

آزاد ریاستوں کی آزادی پسند قیادتوں کو راستے سے ہٹانا پرانی امریکہ عادت ہے۔ شمالی امریکہ سے لیکر انقلاب اسلامی سے پہلے ایران تک امریکیوں کی ایک بدنما تاریخ ہے۔ امریکی سینیٹ کی کارروائی میں جنوبی ایشیاء کے امریکی ذمہ دار سے پوچھا جاتا ہے…

شہباز شریف اچکن نہیں پہن سکیں گے ہم کہیں نہیں جارہے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ شہباز شریف اچکن نہیں پہن سکیں گے ہم کہیں نہیں جارہے، استعفے دینے کا مطلب سازش کامیاب بنانے کے مترادف ہوگا، میں کسی صورت حکومت گرانے کی سازش کامیاب نہیں ہونے دوں گا۔

دھمکی آمیز خط؛ لیفٹیننٹ جنرل (ر) طارق خان کی تحقیقاتی کمیشن کی سربراہی سے معذرت

جنرل (ر) طارق خان نے سماجی روابط کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کہا کہ حکومت نے لیٹر گیٹ کمیشن کی انکوائری کی سربراہی کے لیے میرا نام تجویز کیا تھا لیکن میں تحقیقات کمیشن کی سربراہی سے معذرت چاہتا ہوں۔