دھمکی آمیز خط کی تحقیقات کیلیے لیفٹیننٹ جنرل (ر) طارق خان کی سربراہی میں کمیشن قائم

اسلام آباد: حکومت نے دھمکی آمیز خط کے معاملے میں لیفٹیننٹ جنرل (ر) طارق خان کی سربراہی میں کمیشن قائم کردیا، کمیشن تحریک عدم اعتماد میں بیرونی سازش کی تحقیقات کرکے رپورٹ پیش کرے گا۔

شہباز شریف اچکن نہیں پہن سکیں گے ہم کہیں نہیں جارہے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ شہباز شریف اچکن نہیں پہن سکیں گے ہم کہیں نہیں جارہے، استعفے دینے کا مطلب سازش کامیاب بنانے کے مترادف ہوگا، میں کسی صورت حکومت گرانے کی سازش کامیاب نہیں ہونے دوں گا۔

سپریم کورٹ نے ڈپٹی اسپیکر کی رولنگ غیر آئینی قرار دے کر قومی اسمبلی بحال کردی

اسلام آباد: سپریم کورٹ آف پاکستان نے ڈپٹی اسپیکر کی رولنگ کو غیر آئینی قرار دیتے ہوئے قومی اسمبلی اور کابینہ کو تین اپریل کی حیثیت سے بحال کردیا جبکہ عدم اعتماد کی ووٹنگ کے لیے 9 اپریل کو اجلاس بلانے کا بھی حکم جاری کردیا۔