آئی ایس او نوجوانوں کی تربیت پر زیادہ توجہ دے، علامہ ریاض نجفی

صدر وفاق المدارس الشیعہ سے آئی ایس او کے وفد کی ملاقات، شہید ڈاکٹر محمد علی نقوی کی برسی میں شرکت کی دعوت دی۔ علامہ ریاض نجفی کا کہنا تھا کہ بزرگ اللہ کی نعمت ہوتے ہیں، ان کے تجربات سے فائدہ اٹھانا چاہیئے، نہ کہ بزرگوں کو بھُلا دینا چاہیے۔…

علامہ مقصود ڈومکی کی اصغریہ رہنماؤں سے ملاقات، شیعہ قومی کانفرنس میں شرکت کی دعوت

المہدی سینٹر جامشورو میں ہونیوالی ملاقات کے دوران اصغریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے رہنما منتظر مہدی نے کہا کہ نصاب تعلیم سے قوم کا مستقبل وابستہ ہے، تعلیمی نصاب میں ملت جعفریہ کو مکمل طور پر نظر انداز کیا گیا ہے جو کہ افسوس ناک ہے۔

روزِ بعثت اور یوم تاسیس مجمعِ طلاب سکردو کی مناسبت سے عظیم الشان تقریب کا انعقاد

در محفل، استاد حوزہ علامہ سید حامد رضوی نے اپنے خطاب میں فلسفۂ بعثتِ رسول خاتم حضرت محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر روشنی ڈالتے ہوئے آنحضرت کی ذاتِ مقدسہ کو اقوام عالم کیلئے اسوۂ حسنہ قرار دیا

جامعہ عروۃ الوثقیٰ بین المذاہب کانفرنس "حسین سب کا” 5 مارچ کو ہوگی

زعیم و مؤسس جامعہ عروۃ الوثقی علامہ سید جواد نقوی کا کہنا ہے کہ کربلا ایک عالمی اور آفاقی تحریک ہے، کیونکہ ظلم سے نفرت تمام ادیان و مذاہبِ میں مشترک ہے اور امام حسین (ع) نے پوری انسانیت کو بیداری اور ظلم کے مقابلے میں ڈٹ جانے کا درس دیا…

ہمارے ارکان قومی اسمبلی بکاؤ مال نہیں، ان پر اعتماد ہے، وزیر خارجہ

وزیر خارجہ نے میرپورخاص میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن کی تحریک عدم اعتماد کی ہوا نکل چکی ہے، قاف لیگ نے اپنا عہد عمران خان کے ساتھ نبھانے کا اعلان کیا ہے، عمران خان کی چوہدری برادران سے ملاقات پہلی نہیں تھی بلکہ ہر ہفتے ملاقات…

یکساں نصابِ تعلیم اور ہارس ٹروجن تھیوری

یہ بات تو ہر باشعور کو سمجھ میں آرہی ہے کہ جس نصابِ تعلیم پر سپاہِ صحابہ جیسی کالعدم تنظیمیں اور لوگ بغلیں بجا رہے ہوں، اُسے سکولوں میں نافذ کرکے یقیناً ملی وحدت اور ایک قوم کا خواب کبھی پورا نہیں ہوسکتا۔

امام رضا علیہ السلام کی زیارت سے پہلی بار مشرف ہونے والے پاکستانی زائرین کا قافلہ مشہد پہنچ گیا

پاک نیوز-باب الحوائج حضرت امام موسیٰ کاظم علیہ السلام کی شہادت کے موقع پر 80 سے زائد ایسے پاکستانی زائرین حرم امام رضا(ع) کی کرامت رضوی فاؤنڈیشن کے تعاون سے امام رضا(ع) کے روضہ منورہ کی زیارت سے مشرف ہوئے جو ابھی تک زیارت نہيں کرسکے تھے.

امام موسیٰ کاظم ؑ بہت عرصہ قید میں رہے لیکن اصولوں پر سمجھوتہ نہیں کیا، علامہ شیخ ہادی حسین نجفی

پاک نیوز۔ ساتویں تاجدار امامت حضرت امام موسیٰ کاظم علیہ السلام کے یوم شہادت کی مناسبت سے اپنے پیغام میں پاکستان میں آیت اللہ العظمیٰ یعقوبی کے نمائندے حجۃ الاسلام والمسلمین شیخ ہادی حسین نجفی نے کہا ہے کہ اسلام کی بقاء اور اسلامی اقدار کے…