برطانیہ نے گھانا کے لوٹے ہوئے نوادرات 150 سال بعد بطور قرض واپس کر دیے

برطانیہ نے گھانا کے لوٹے ہوئے نوادرات 150 سال بعد بطور قرض اسے واپس کردیے۔ برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کے مطابق برطانیہ کے عجائب گھروں میں سجے سونے کے زیورات، تلوار اور چاندی کی اشیاء سمیت 32 نوادرات گھانا کو 6 سال کے لیے واپس کیے گئے…

مغربی کنارے میں صیہونی فوج کی کارروائی، مزید 10 فلسطینی شہید ہوگئے

غزہ میں صیہونی فوج کے وحشیانہ حملے جاری ہیں،6 ماہ سے زائد عرصے سے جاری حملوں میں فلسطینی شہدا کی تعداد 34 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق مغربی کنارے کے شہر طولکرم میں صیہونی فوج کی چھاپا مارکارروائیاں دوسرے روز…

امریکی ایوان نمائندگان نے صیہونی حکومت کیلئے 26 ارب ڈالرکی ہنگامی امدادکا بل منظورکرلیا

امریکی ایوان نمائندگان نے صیہونی حکومت کے لیے 26 ارب ڈالر کی ہنگامی امداد کا بل منظور کرلیا۔ خبرایجنسی کے مطابق امریکی ایوان نمائندگان نے مجموعی طور پر 95 ارب ڈالر کی بیرونی امداد کا بل منظور کیا۔ امریکی ایوان نمائندگان نے یوکرین کی…

حماس قطر میں اپنا دفتر بندکرنے پر غورکر رہی ہے: امریکی اخبار کا دعویٰ

فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس قطر میں اپنا دفتر بند کرنے پر غور کر رہی ہے۔ امریکی اخبار کی رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہےکہ حماس نے قطر چھوڑنے پر غور مذاکرات میں شدید دباؤ کے بعدکیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق حماس نے اپنے سیاسی دفتر کے قیام کے لیے…

ٹیسلا کے سربراہ ایلون مسک نے بھارت کا دورہ ملتوی کردیا

ٹیسلا اور سماجی رابطے کی سائٹ ایکس کے سربراہ ایلون مسک نے بھارت کا دورہ ملتوی کردیا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق ٹیسلا کے سربراہ ایلون مسک کا بھارت کا دورہ طے تھا جسے انہوں نے اچانک ملتوی کردیا ہے۔ رپورٹس میں بتایا گیا ہےکہ ایلون مسک کے…

پاکستان نے آئی ایم ایف سے 6 تا 8 ارب ڈالر کے اگلے بیل آؤٹ پیکج کیلئے باضابطہ درخواست کردی

اسلام آباد: پاکستان نے آئی ایم ایف سے باضابطہ طور پر 6 سے 8 ارب ڈالر تک کے ای ایف ایف بیل آؤٹ پیکج کی درخواست کر دی جس میں ماحولیاتی فنانسنگ کے ذریعے مزید بڑھانے کا امکان بھی موجود ہو۔ اگرچہ اس کا حقیقی حجم اور ٹائم فریم تو اسی وقت…

محکمہ ایکسائزپنجاب کا لیزشدہ گاڑیوں کے ٹوکن ٹیکس کی ادائیگی کیلئے26 بینکوں کو خط

محکمہ ایکسائزپنجاب نے لیزشدہ گاڑیوں کے ٹوکن ٹیکس کی ادائیگی کے لیے پاکستان بھرکے 26 بینکوں کے صدورکو خط لکھ دیا۔ ڈائریکٹر ایکسائز لاہور محمد آصف کے مطابق محکمہ ایکسائز پنجاب کی جانب سے تمام بینکوں کے سربراہان کو لکھےگئے خط میں 18 ہزار…

برآمد کی اجازت ملنے سے پہلے ہی چینی مہنگی ہوگئی

حکومت کی جانب سے شوگر ملز کو برآمد کی اجازت ملنے سے پہلے ہی چینی مہنگی ہوگئی ہے۔ لاہور میں 4 روپے کے اضافے کے بعد ایک کلو چینی دوبارہ ڈیڑھ سو روپےکی ہوگئی ہے جب کہ ایکس مل قیمت 142 اور ہول سیل میں چینی 144 روپےکلو ہوگئی ہے۔ اکبری…

لاہور میں مرغی کی قیمت کو پر لگ گئے

لاہور میں چند روز میں ایک کلو مرغی کی قیمت میں 200 روپےتک اضافہ ہوا ہے۔ محکمہ لائیو اسٹاک پنجاب کے حکام کے مطابق مرغی مافیا ملی بھگت سے واٹس ایپ گروپس پر ریٹ نکالتی ہے، پچھلے چند روز میں مرغی کی فی کلو قیمت میں 200 روپے تک کااضافہ کیا…

رضوان نے بابر اور ویرات کو پیچھے چھوڑ دیا

قومی کرکٹ ٹیم کے بیٹر محمد رضوان نے عالمی ریکارڈ اپنے نام کردیا۔ رضوان نے نیوزی لینڈ کیخلاف آج 19 واں رن لے کر 3000 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل رنز مکمل کیے۔ وہ ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں تیز ترین 3000 رنز بنانے والے کھلاڑی بن گئے۔ پاکستان کے…