کراچی بورڈ کےنہم اور دہم جماعت کے سالانہ امتحانات کا آغاز 7 مئی سے ہو گا

ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے نہم اور دہم جماعت کے سالانہ امتحانات کا شیڈول جاری کردیا، امتحانات 7 مئی سے شروع ہوں گے۔ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے صوبائی محکمہ تعلیم اسٹیئرنگ کمیٹی کی جانب سے مقرر کردہ تاریخ7 مئی 2024 سے شروع ہونے والے نہم و…

حافظ نعیم الرحمان نے جماعت اسلامی پاکستان کے امیر کی حیثیت سے حلف اٹھالیا

حلف برداری کے موقع جذباتی مناظر دیکھنے میں آئے، حافظ نعیم الرحمان سابق امیر سراج الحق سے گلے مل کر رو پڑے۔ جماعت اسلامی کے دیگربزرگ رہنماؤں نے بھی نومنتخب امیر جماعت اسلامی کو استقامت کی دعا دی۔ کراچی سے تعلق رکھنے والے حافظ نعیم…

صدر نے پشاور اور بلوچستان ہائیکورٹ کے چیف جسٹس صاحبان کے ناموں کی منظوری دیدی

صدر نے پشاور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس کے لیے جسٹس اشتیاق ابراہیم کےنام کی منظوری دی،صدر مملکت کی جانب سے منظوری کے بعد وزارت قانون نے جسٹس اشتیاق ابراہیم کی بطور چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ تقرری کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ صدر مملکت نے بلوچستان…

کرپشن ریفرنس میں پرویز الہٰی کے شریک ملزم نے67 لاکھ روپےکی پلی بارگین کرلی

ترقیاتی منصوبوں میں مبینہ کرپشن کے ریفرنس میں پی ٹی آئی کے صدر پرویز الہٰی کے شریک ملزم خبیب قاسم نے 67 لاکھ روپےکی پلی بارگین کرلی۔ احتساب عدالت لاہور نے پلی بارگین کی درخواست منظور کرتے ہوئے ملزم کو رہا کرنےکا حکم دے دیا۔ احتساب…

سندھ ہائیکورٹ کا اڈیالہ جیل میں عمران خان سمیت دیگرقیدیوں کی سکیورٹی یقینی بنانےکا حکم

سندھ ہائی کورٹ میں اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی کو سکیورٹی فراہم کرنے کے لیے درخواست کی سماعت ہوئی،وفاقی وزارت داخلہ کی جانب سے جواب جمع کرایا گیا۔ عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئےکہا کہ جواب میں کہا گیا ہےکہ سکیورٹی فراہمی حکومت کی ذمہ داری…

کوئٹہ میں زلزلے کے جھٹکے، شدت 3.5 ریکارڈ

کوئٹہ میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں،زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 3.5اور گہرائی 58کلومیٹر ریکارڈ کی گئی ہے۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کا مرکز کوئٹہ سے 4 کلومیٹر جنوب مغرب میں تھا ، زلزلے کے نتیجے میں تاحال کسی جانی یا…

حج آپریشن کا 9 مئی سے ملک بھر میں آغاز، انتظامات مکمل،وزارت مذہبی امور

ذرائع وزارت مذہبی امور کے مطابق حج آپریشن 9 مئی سے ملک بھر میں شروع ہوگا، حج فلائٹ آپریشن 9 جون تک بغیر کسی تعطل کے جاری رہےگا، ملک بھر کے 8 ائیرپورٹس پر حج آپریشن ہوگا۔ اسلام آباد، لاہور، کراچی اور ملتان ائیرپورٹس پر حج آپریشن بیک…

پاکستانی کوہ پیما شہروز کاشف 8 ہزار میٹر سے بلند 14ویں چوٹی سر کرنے کیلئے پر عزم

پاکستان کے نوجوان کوہ پیما شہروز کاشف نے ایک بار پھر 8 ہزار میٹر سے بلند تمام 14 چوٹیاں سر کرنیوالے کم عمر ترین کوہ پیما بننے کے ریکارڈ پر نظریں جمالی ہیں ۔ 22 سالہ شہروز کاشف 8 ہزار میٹر سے بلند دنیا کی 14 چوٹیوں میں سے 13 کو…

ٹک ٹاک کا نقصان دہ مواد پوسٹ کرنے والے صارفین کیخلاف کریک ڈاؤن تیز کرنیکا فیصلہ

ٹک ٹاک کی جانب سے سوشل میڈیا پلیٹ فارم میں ایسے صارفین کے خلاف کریک ڈاؤن کو تیز کرنے کا فیصلہ کیا ہے جو نقصان دہ مواد کو پوسٹ کرتے ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ کمپنی کی جانب سے ایپ کے اصولوں کو بھی سخت کیا جا رہا ہے،اس مقصد کے لیے ٹک ٹاک کی…

بین الاقوامی سرمایہ کاری کے منصوبوں پرلاپرواہی قبول نہیں، وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف نےکہا ہےکہ فرسودہ طریقہ کار اور سرخ فیتہ بالکل نہیں چلےگا، بین الاقوامی سرمایہ کاری کے منصوبوں پر کسی بھی قسم کی لاپرواہی قبول نہیں۔ اسلام آباد میں سعودی سرمایہ کاری سےمتعلق جائزہ اجلاس میں وزیراعظم شہباز شریف نے…