کچے میں جب تک وڈیروں کیخلاف کارروائی نہیں ہوگی، ڈاکو ختم نہیں ہونگے: سابق وزیر داخلہ سندھ

سابق نگران وزیر داخلہ سندھ حارث نواز نے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کے الزام پر ردعمل میں کہا ہے کہ میں نے کوئی ایس پی یا ایس ایچ او نہیں لگایا، تمام پوسٹنگ اُس وقت کے آئی جی نے سکیورٹی کلیرنس کے بعد کیں، ہمارے دور میں جرائم کا گراف بہت…

وزیراعلیٰ سندھ نے امن و امان کی خراب صورتحال کی ذمہ داری نگران حکومت پر ڈال دی

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے امن و امان کی خراب صورتحال کی ذمہ داری نگران حکومت پر ڈال دی۔  میڈیا سے گفتگو میں مراد علی شاہ کا کہنا تھاکہ سندھ میں نگران حکومت کے دور میں امن و امان کی صورتحال خراب ہوئی، نگران حکومت نے سندھ کے ایس پی اور…

رواں سال کراچی میں 425 مقابلے ہوئے اور 55 ڈاکو مارے گئے: پولیس کا دعویٰ

سندھ پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ رواں سال کراچی میں ڈاکوؤں سے 425 مقابلے ہوئے اوران مقابلوں میں 55 ڈاکو مارے گئے۔ پولیس حکام کے مطابق کراچی میں رمضان میں ڈکیتی مزاحمت پر 19 افراد قتل اور55 سے زائد زخمی ہوئے۔ پولیس نے بتایاکہ رواں سال جنوری…

فیول ایڈجسٹمنٹ 7 روپے 6 پیسہ فی یونٹ سے کم ہو کر 4 روپے 92 پیسے مقرر ہوئی: وزیرتوانائی کی وضاحت

وفاقی وزیر برائے توانائی اویس لغاری نے بجلی کی فی یونٹ اضافے پر وضاحت میں کہا ہے کہ رواں ماہ کے بلوں پرفیول پرائس ایڈجسٹمنٹ 7 روپے 6 پیسہ فی یونٹ سے کم ہو کر 4 روپے 92 پیسے مقرر ہوئی۔ اپنے بیان میں اویس لغاری کا کہناتھاکہ اپریل کے بجلی کے…

حماس کے رہنما کے 3 بیٹوں کی شہادت صہیونی حکومت کی وحشت کی ایک اور نشانی ہے، ایرانی صدر

ایران کے صدر ابراہیم رئیسی نے کہا ہے کہ اسرائیلی بمباری سے حماس کے رہنما کے 3 بیٹوں کی شہادت صہیونی حکومت کی وحشت کی ایک اور نشانی ہے۔ حماس کے رہنما اسماعیل ہنیہ کے تین بیٹوں کی شہادت پر ایرانی صدر نے اپنے تعزیتی پیغام میں کہا کہ…

صیہونی فوج کے عید پر بھی غزہ پر حملے جاری، مزید 63 فلسطینی شہید

مقبوضہ فلسطین کے علاقے غزہ میں عید کے روز بھی صیہونی افواج کی جانب سے بمباری کا سلسلہ جاری ہے۔ فلسطینی وزارت صحت کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں  میں صیہونی حملوں میں مزید 63 فلسطینی شہید اور 45 زخمی ہوگئے۔ غزہ میں 7 اکتوبر سے شروع ہونے والے…

ایرانی حملے کا خوف، امریکی صدر کی اسرائیل کو ہر ممکن مدد کی یقین دہانی

امریکا کے صدر جو بائیڈن نے اسرائیل کو یقین دلایا ہے کہ ایران کے حملے کی صورت میں واشنگٹن انہیں مکمل طور پر سپورٹ کرے گا۔ جو بائیڈن نے خبردار کیا کہ ایران شام میں اسرائیلی حملے کے جواب میں اسرائیل پر حملے کی تیاری کر رہا ہے لیکن امریکا…

دہشتگردی اور تشدد سے پاک ماحول میں امن اور خوشحالی کو آگے بڑھانے کی وکلالت کرتے ہیں: مودی

بھارتی وزیراعظم نریندرمودی کاکہنا ہے کہ ان کا ملک دہشتگردی اور تشدد سے پاک ماحول میں امن سلامتی اور خوشحالی کو آگے بڑھانے کی وکلالت کرتا ہے۔  بھارتی وزیراعظم  نریندر مودی نے اپنے بیان میں کہا کہ پاکستان کے وزیراعظم نے منصب سنبھالا تو …

یمن: بیک وقت 4 امریکی اوراسرائیلی بحری جہازوں پر کروز میزائلوں اور ڈرون طیاروں سے بڑا حملہ

یمن کی مسلح افواج نے اپنے ملک کی سمندری حدود میں چار امریکی اور صیہونی بحری جہازوں کو نشانہ بنایا ہے۔ المسیرہ نیٹ ورک کے مطابق یمنی مسلح افواج کے ترجمان بریگیڈیئر جنرل یحیی سریع نے کہا ہے کہ خلیج عدن میں دو اسرائیلی بحری جہازوں اور دو…

اسرائیل کی وزارت جنگ پر سائبر حملہ، حساس معلومات حاصل کی گئیں

ایک نامعلوم ہیکر گروپ نے صیہونی حکومت کی وزارت جنگ پر سائبر حملے میں حساس معلومات حاصل کرتے ہوئے کہا ہے کہ فلسطینی قیدیوں کی رہائی کی صورت میں وہ ان معلومات کا سودا کرنے کے لیے تیارہے۔ اس ہیکر گروپ نے آج اعلان کیا ہے کہ اس نے…