وزیراعظم نے ایک بار پھر ای سی سی کی تشکیل نو کردی، وزیر صنعت و پیداوار شامل

وزیراعظم نے وفاقی وزیر برائے صنعت وپیداوار کو ای سی سی کا رکن مقرر کردیا ہے، وزیر صنعت وپیداوار کی شمولیت کے بعد ای سی سی ارکان کی تعداد 6 سے بڑھ کر7 ہوگئی ہے جب کہ ای سی سی کی تشکیل نو کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔ ای سی سی ارکان…

عیدالفطر پر بارش کا سلسلہ 10 سے 15 اپریل تک وقفے وقفے سے جاری رہنے کا امکان

محکمہ موسمیات کے مطابق مغربی ہواؤں کا سلسلہ 10 اپریل کو ملک کے بالائی علاقوں میں داخل ہوگا اور بارش کا یہ سلسلہ 10 سے 15 اپریل تک وقفے وقفے سے جاری رہےگا۔ محکمہ موسمیات کا بتانا ہےکہ خیبرپختونخوامیں10 سے 15 اپریل بعض مقامات…

وزیر توانائی نے ڈسکوز کو ہر قسم کی بجلی چوری کے خاتمے کیلئے ڈیڈ لائن دیدی

وفاقی وزیر برائے توانائی اویس احمد خان لغاری نے تمام ڈسکوز کے چیئرمین اور سی ای اوز کو بجلی چوری کے خاتمےکیلئے ہدایات جاری کر دی ہیں۔ پاور ڈویژن کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق وفاقی وزیر بجلی نے بجلی چوری کے خلاف کوششوں کو ناکافی قرار…

ہم نے قانون کے مطابق فیصلے کیے مگر ہمیں سیاسی جماعت سےمنسوب کیا گیا،چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ

چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ محمد ابراہیم خان کے اعزاز میں فُل کورٹ ریفرنس کا انعقاد کیا گیا جس میں ہائیکورٹ کے ججز، ایڈووکیٹ جنرل، ایڈیشنل اٹارنی جنرل، بار کونسل کے ارکان اور وکلانے شرکت کی۔ تقریب سے خطاب میں چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ نے کہا…

پی ٹی آئی نے چیئرمین، ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کا انتخاب روکنے کیلئے سینیٹ سیکرٹریٹ اور عدالت میں درخواست…

پی ٹی آئی کے سینیٹر سیف اللہ نیازی کی جانب سے سینیٹ سیکرٹریٹ میں جمع کروائی گئی درخواست میں کہا گیا ہے کہ خیبر پختونخواکے سینیٹ الیکشن تک چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کا الیکشن ملتوی کیاجائے۔ درخواست میں مؤقف اپنایا گیا ہے کہ چیئرمین…

جرمنی کے سرکاری ملازمین کا اسرائیل کو ہتھیاروں کی فراہمی روکنے کا مطالبہ

جرمنی کے 600 سرکاری ملازمین نے چانسلر اولاف شولز اور دیگر سینئر وزرا کو خط لکھ کر اسرائیلی حکومت کو فوری طور پر ہتھیاروں کی فراہمی بند کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ یاد رہے کہ اسرائیل کے ہتھیاروں کا 99 فیصد امریکا اور جرمنی سے آتا ہے اور گزشتہ…

جی میل میں ایک بہترین فیچر کا اضافہ

جی میل کے اینڈرائیڈ صارفین کے لیے آرٹی فیشل انٹیلی جنس (اے آئی) کے فیچر سے کسی بھی ای میل کو پڑھنے کی بجائے آپ اس کا خلاصہ یا سمری دیکھ سکیں گے۔ یہ فیچر اے آئی ٹیکنالوجی کو استعمال کرکے طویل ای میلز کے اہم نکات تیار کر دے گا، فیچر کا…

اے آئی ٹیکنالوجی اب کچرے کی روک تھام کرنے کیلئے بھی تیار

آرٹی فیشل انٹیلی جنس (اے آئی) ٹیکنالوجی کا استعمال مختلف شعبوں میں ہو رہا ہے اور اسے متعدد ملازمتوں کے لیے خطرہ بھی تصور کیا جا رہا ہے۔ مگر اب اس ٹیکنالوجی کو کچرے کو تلف کرنے اور خوراک کے ضیاع کی روک تھام کے لیے بھی استعمال کیا جا رہا…

قدرتی آفات میں انسانوں کو بچانے والے سائبورگ کاکروچ

سائنس دانوں کی ایک ٹیم نے روبوٹ کا دماغ والے سائبورگ کاکروچ بنائے ہیں جن کو زندگیاں بچانے کی خاص تربیت دی گئی ہے۔ سنگاپور سے تعلق رکھنے والی ہوم ٹیم سائنس اینڈ ٹیکنالوجی اور نینیانگ ٹیکنالوجیکل یونیورسٹی کے سائنس دانوں کی اس ایجاد کو…

ٹیسٹ چیمپئن شپ؛ پاکستان بدستور فائنل کی دوڑ میں شامل

پاکستان ٹیم بدستور ٹیسٹ چیمپئن شپ فائنل کی دوڑ میں شامل ہے جب کہ ٹاپ 2 سائیڈز میں جگہ پانے کیلیے باقی 4 سیریز کے نتائج اہمیت کے حامل ہوں گے۔ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے رواں دورانیہ میں پاکستان ٹیم پانچویں نمبر پر موجود ہے، اس نے اس دورانیہ کا…