پنجاب میں حکومت سازی،(ن) لیگ کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس کل طلب

لاہور: پنجاب میں حکومت سازی کیلئے مسلم لیگ (ن) کا پارلیمانی اجلاس کل 21 فروری کو طلب کرلیا گیا۔ ذرائع کے مطابق جاتی امرا میں مریم نواز کی سربراہی میں اجلاس ہوا جس میں پارلیمانی پارٹی کا اجلاس 21 فروری کو طلب کرنے کافیصلہ کیا گیا۔…

ڈھاکا سے ریاض جانیوالی پرواز کی کراچی میں میڈیکل ایمرجنسی لینڈنگ

سعودی ائیر کی پرواز ایس وی 805 رات 3:57 پر ڈھاکا سے ریاض کیلئے روانہ ہوئی، طیارہ بھارتی فضائی حدود میں تھا کہ طیارے میں سوار 44 سالہ مسافر ابو طاہر کی طبیعت خراب ہوئی جس پر پائلٹ نے طیارے کا رخ ممبئی کی طرف موڑ دیا۔ تاہم ائیر ٹریفک…

(ن) لیگ اور پیپلز پارٹی میں مذاکرات، گورننس بڑے مسائل میں شامل

حکومت کی تشکیل کیلئے ن لیگ اور پیپلز پارٹی کے درمیان ہونے والے مذاکرات میں سب سے بڑے ایشوز میں گورننس کا معاملہ زیر بحث آیا ہے۔ اس بات پر بحث و مباحثہ ہوا ہے کہ نئی حکومت کی توجہ گورننس پر ہونی چاہئے اور اسے بہتر ہونا چاہئے کیونکہ اس کے…

پی پی وزارتیں نہ لینے پر بضد، حکومت سازی کیلئے اہم بیٹھک آج پھر ہوگی

(ن) لیگ کے رہنما اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ کابینہ میں پیپلزپارٹی کی شمولیت کے معاملے پر کچھ چیزیں طے شدہ ہیں، دونوں جماعتوں کے درمیان بات چیت مثبت انداز میں جاری ہے، آج صبح دوبارہ نشست ہوگی۔ لیگی رہنما اسحاق ڈار نے کہا کہ کوشش ہے حکومت…

کالام،شدید برفباری کے بعد رابطہ سڑکیں بلاک، سیاح ہوٹلوں تک محصور

بلتستان ڈویژن کے نشیبی علاقوں میں برفباری کا نیا سلسلہ شروع ہوگیا ہے،برفباری کے باعث متعدد بالائی علاقوں کے ساتھ زمینی رابطے بھی منقطع ہیں۔ لواری کے اطراف میں تین فٹ تک برفباری ریکارڈ کی گئی جس کی وجہ سے لواری ٹنل بند اور علاقے میں بجلی…

مذاکراتی کمیٹی کے ایجنڈے میں یہ کبھی تھا ہی نہیں کہ ہم کابینہ کا حصہ ہوں گے،قمر زمان

پیپلز پارٹی کے سینیئر رہنما قمر زمان کائرہ نے کہاہے کہ ہم نے وزارتیں لینی ہی نہیں، مذاکراتی کمیٹی کے ایجنڈے میں یہ کبھی تھا ہی نہیں کہ ہم کابینہ کا حصہ ہوں گے۔ انہوںنے نجی نیوز چینل کے ساتھ میں بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی کا وفاق…

9 مئی کے جلاؤ گھیراؤ کے مقدمات کے جیل ٹرائل کیخلاف درخواست ناقابلِ سماعت قرار

لاہور ہائیکورٹ نے 9 مئی کے جلاؤ گھیراؤ کے مقدمات کے جیل ٹرائل کے خلاف درخواست ناقابلِ سماعت قرار دےکر مسترد کر دی۔ لاہورہائیکورٹ کے جسٹس علی باقر نجفی کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ نے 9 مئی کے جلاؤ گھیراؤ کے مقدمات کے جیل ٹرائل کے خلاف…

سپریم کورٹ نے سیاست دانوں کی تاحیات نا اہلی کیس کا تفصیلی فیصلہ جاری کر دیا

53 صفحات پر مشتمل فیصلہ چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے تحریر کیا، فیصلے میں جسٹس منصور علی شاہ کا اضافی نوٹ شامل ہے جبکہ جسٹس یحییٰ آفریدی کا اختلافی نوٹ بھی تفصیلی فیصلے کا حصہ ہے۔ فیصلے میں کہا گیا ہے کہ سیاست دانوں کی تاحیات نا…

جلاؤ گھیراؤ والے بعض عناصر سول سرونٹس کو بلیک میل کر رہے ہیں، نگران وزیراعظم

نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نےکہا ہےکہ ریاست پاکستان سول سرونٹس کو ان کی آئینی ذمہ داریوں کی ادائیگی کے لیے تحفظ دےگی۔ جلاؤ گھیراؤ کا ریکارڈ رکھنے والے بعض عناصر سول سرونٹس کو سوشل میڈیا پر بلیک میل اور دباؤ میں لانےکے حربے استعمال…

خیبر پختونخوا کی تاریخ میں پہلی مرتبہ 55 نئے چہرے صوبائی اسمبلی پہنچ گئے

خیبر پختونخوا کی تاریخ میں پہلی مرتبہ 8 فروری کے انتخابات بڑی تعداد میں صوبائی اسمبلی کی نشستوں پر 55 نئے چہرے کامیاب ہوئے ہیں۔ کامیاب ہونے والے نئے چہروں میں پاکستان تحریک انصاف کے حمایت یافتہ 44 آزاد امیدوار شامل ہیں۔ ن لیگ کے 3،…