زرعی مشینری اور آلات کی درآمدات میں 103 فیصد اضافہ
پاکستان بیورو برائے شماریات کے مطابق جاری مالی سال کے پہلے 7 ماہ میں زرعی مشینری اور آلات کی درآمدات پر 49 ملین ڈالر کا زرمبادلہ خرچ ہوا جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 103 فیصد زیادہ ہے۔
دوسری جانب ملک میں ایل این جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 7 ماہ میں سالانہ بنیادوں پر 5 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیاگیا۔
جولائی سے جنوری 2023 تک کی مدت میں ایل این جی کی درآمدات پر 2.29 ارب ڈالر کا زرمبادلہ خرچ ہوا جو پیوستہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 5 فیصد زیادہ ہے۔
براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری میں 7 ماہ میں 21 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی، زرعی مشینری اور آلات کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 7 ماہ میں سالانہ بنیادوں پر 103 فیصد کا نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
سوتی دھاگہ کی برآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 7 ماہ میں سالانہ بنیادوں پر 49 فیصد کی نمو ریکارڈ کی گئی، مالی سال کے پہلے 7 ماہ میں سوتی دھاگہ کی برآمدات سے ملک کو 670 ملین ڈالر کا زرمبادلہ حاصل ہوا ۔
گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 49 فیصد زیادہ ہے۔ گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں سوتی دھاگہ کی برآمدات سے ملک کو 449 ملین ڈالر کا زرمبادلہ حاصل ہوا تھا۔
مزید برآں سٹیٹ بینک کے مطابق کریڈٹ کارڈز کے ذریعے خریداری کے رجحان میں دسمبر کے دوران سالانہ بنیادوں پر 24.5 فیصد کی نمو ریکارڈ کی گئی۔
اعدادوشمار کے مطابق دسمبر 2023 میں کریڈٹ کارڈز کے ذریعے صارفین نے 108 ارب روپے کی ادائیگی کی جو دسمبر 2022 کے مقابلے میں 24.5 فیصد زیادہ ہے۔ اسٹیٹ بینک کے مطابق ملک میں براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری میں جاری مالی سال کے پہلے 7 ماہ میں سالانہ بنیادوں پر 21 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی۔