مہران انجینیئرنگ ، سندھ یونیورسٹی اور لیاقت میڈیکل یونیورسٹی میں کل تعطیل کا اعلان

انتخابی نتائج کےخلاف جی ڈی اے کی جانب سے موٹروے پر دھرنے کے اعلان کے بعد مہران انجینیئرنگ یونیورسٹی، سندھ یونیورسٹی اور لیاقت میڈیکل یونیورسٹی نے کل تعطیل کا اعلان کردیا۔ جی ڈی اے کی جانب سے ایم 9 موٹر وے پر جامشورو ٹال پلازہ دھرنا دیا…

9 مئی کو جلاؤ گھیراؤ کے مقدمات میں عمران خان کی عبوری ضمانتوں میں 19 فروری تک توسیع

لاہور میں انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے9 مئی کے جلاؤ گھیراؤ کے مقدمات میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کی ضمانت میں19 فروری تک توسیع کردی ۔ انسدادِدہشت گردی کی عدالت کے جج ارشد جاوید نے 9 مئی کے جلاؤ گھیراؤ کے مقدمات میں بانی پی ٹی آئی…

حلیم عادل شیخ 40 سے زائد مقدمات میں ضمانت منظور ہونے کے بعد جیل سے رہا

پاکستان تحریک انصاف سندھ کے صدر حلیم عادل شیخ 5 ماہ سے زائد عرصہ جیل میں گزارنے کے بعد تمام مقدمات میں ضمانت منظور ہونے کے بعد جیل سے رہا ہوگئے۔ حلیم عادل شیخ کو 40 سے زائد مقدمات میں ضمانت حاصل کرنے کے بعد سینٹرل جیل کراچی سے رہا کردیا…

پی ٹی آئی نے فضل الرحمان سے عمرایوب کو وزیر اعظم کا ووٹ دینےکیلئے حمایت مانگ لیا

اسلام آباد میں مولانا فضل الرحمان سے ان کی رہائش گاہ پر اسد قیصر کی سربراہی میں پی ٹی آئی وفد نے ملاقات کی،پی ٹی آئی وفد میں بیرسٹر سیف،عامر ڈوگر، عمیرنیازی اور فضل خان شامل تھے۔ پی ٹی آئی وفد نے عمران خان کا پیغام مولانا فضل الرحمان…

فجر اوپن تائیکوانڈو چیمپئن شپ میں پاکستان کے حمزہ نے گولڈمیڈل جیت لیا

33 ویں فجر اوپن تائیکوانڈو چیمپئن شپ میں پاکستان کے حمزہ سعید نے گولڈمیڈل جیت لیا جبکہ چیمپئن شپ میں پاکستان نے مجموعی طور پر دوسری پوزیشن حاصل کی۔ پاکستان آرمی سے تعلق رکھنے والے حمزہ سعید نے 87 پلس کیٹیگری کے فائنل میں ایران کے محمد…

اسلام آباد بیس بال ٹیم چنائو کے لئے اوپن ٹرائلز اسلام آباد میں شروع ہو گئے

اسلام آباد بیس بال ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام اسلام آباد بیس بال ٹیم کے انتخاب کے لئے اوپن ٹرائلز پاکستان سپورٹس کمپلیکس کے بیس بال گراؤنڈ، اسلام آباد میں شروع ہو گئے۔ ٹرائلز کے پہلے روز مشعل، ناصرہ، آمنہ خالد، ودھنیا، رمزینہ، اخنہ،…

مارشل گرانولرزاور ہوراشیو زیبالوس ارجنٹائن اوپن ٹینس مینز ڈبلزسیمی فائنل میں داخل

ہسپانوی ٹینس سٹار مارشل گرانولرزاور ان کے میزبان جوڑی دار ہوراشیو زیبالوس پر مشتمل ٹاپ سیڈڈ جوڑی اے ٹی پی ارجنٹائن اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں مردوں کے ڈبلز مقابلوں کے سیمی فائنل رائونڈ میں پہنچ گئی ۔ ارجنٹائن کے شہر بیونس آئرس میں جاری اے…

نیوز ی لینڈ نے جنوبی افریقا کو دوسرے ٹیسٹ میچ میں ہرا دیا

کین ولیم سن کی شاندار ناقابل شکست سنچری کی بدولت نیوزی لینڈ نے جنوبی افریقا کو دوسرے اور آخری ٹیسٹ میچ میں نہ صرف 7 وکٹوں سے شکست دے دی بلکہ مشن کلین سویپ بھی مکمل کرلیا۔ میچ کا فیصلہ چوتھے روز ہی ہوگیا ، کیوی ٹیم نے جنوبی افریقا کی طرف…

سری لنکا اور افغانستان کا پہلا ٹی ٹونٹی میچ کل کھیلا جائے گا

سری لنکا اور افغانستان کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین ٹی ٹونٹی بین الاقوامی میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ ہفتہ کو رنگیری دمبولا انٹرنیشنل سٹیڈیم، دمبولامیں کھیلا جائے گا۔ اس سے قبل دونوں ٹیموں کے درمیان کھیلا گیا واحد ٹیسٹ میچ آئی…

سائنس دانوں نے مقناطیس کی نئی قسم دریافت کرلی

سائنس دانوں نے بالآخر مقناطیس کی ایک نئی قسم دریافت کر لی جس کے متعلق ان کا خیال تھا کہ یہ وجود نہیں رکھتی۔ آلٹر میگنیٹزم نامی یہ مظہر دریافت کرنے والی ٹیم کا کہنا ہے کہ یہ مقناطیس مزید بہتر برقی آلات بنانے کے لیے استعمال کیا جاسکے گا۔…