سندھ ہائیکورٹ نے انتخابی نتائج کیخلاف مزید درخواستیں بھی الیکشن کمیشن کو بھیج دیں

کراچی،حیدر آباد کے مجموعی طور 58 حلقوں کے نتائج کیخلاف درخواستیں الیکشن کمیشن کو ارسال کی گئی ہیں، 22 فروری سے پہلے درخواستوں پر فیصلے کا حکم بھی دیا گیا ہے۔ عدالت نے الیکشن کمیشن کو ہدایت کی ہے کہ تمام فریقین کی شکایت سن کر قانون کے…

8 فروری کے الیکشن میں ووٹر ٹرن آؤٹ 47.6 فیصد رہا، فافن

فری اینڈ فیئر الیکشن نیٹ ورک فافن نے الیکشن 2024 میں ووٹر ٹرن آؤٹ کی رپورٹ میں کہا ہے کہ ووٹرزسے متعلق جاری جائزہ قومی اسمبلی کے 264 حلقوں کے فارم 47 پر مبنی ہے۔ 8 فروری کو ووٹر ٹرن آؤٹ 47.6 فیصد رہا ،الیکشن 2018 میں یہ شرح 52.1 فیصد…

پنجاب اسمبلی کے مزید 6 نومنتخب آزاد ارکان مسلم لیگ ن میں شامل

مسلم لیگ (ن) کی چیف آرگنائزر مریم نواز سے ملاقات میں پنجاب اسمبلی کے 6 نو منتخب آزاد ارکان نے پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا۔ پی پی 132 ننکانہ سے کامیاب سلطان باجوہ ، پی پی 225 لودھراں سے کامیاب شازیہ ترین ، پی پی 289 ڈیرہ غازی خان سے…

حکومت نے آئی ایم ایف کی شرط پر گیس مزید مہنگی کرنےکی منظوری دیدی

پروٹیکٹڈ صارفین کے لیےگیس قیمتوں میں 100 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو جبکہ نان پروٹیکٹڈ صارفین کے لیے گیس قیمتوں میں 300 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو اضافہ متوقع ہے۔ بلک میں گیس استعمال کرنے والوں کے لیے فی ایم ایم بی ٹی یو قیمتوں میں 900 روپے…

فرانسیسی صدر کی رفح میں ممکنہ صیہونی فوجی آپریشن کی مخالفت

فرانس کے صدر ایمانوئل میکرون نے رفح میں پناہ لیے لاکھوں فلسطینیوں کے خلاف ممکنہ صیہونی فوجی آپریشن کی مخالفت کر دی۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق صیہونی وزیراعظم سے ٹیلیفونک گفتگو کے دوران فرانسیسی صدر کا کہنا تھا کہ رفح آپریشن…

پاکستان پر حالیہ انتخابات کی شفافیت کو یقینی بنانے پر زور دیا ہے: امریکا

امریکی ترجمان نے کہا ہے کہ امریکا نے پاکستان پر حالیہ انتخابات کی شفافیت کو یقینی بنانے پر زور دیا ہے۔ واشنگٹن میں بریفنگ دیتے ہوئے وائٹ ہاؤس کی ترجمان کیرن جین پیئر نے کہا کہ امریکی صدر جو بائیڈن پاکستان میں ہونے والے انتخابات سے آگاہ…

فرانس: صدر سرکوزی کی انتخابی مہم اخراجات کیس میں سزا کیخلاف اپیل مسترد، 6 ماہ جیل کاٹیں گے

فرانس کے سابق صدر نکولس سرکوزی پر 2012 کی انتخابی مہم میں غیرقانونی اخراجات کا جرم ثابت ہونے پر اپیلیٹ کورٹ نے لوئر کورٹ کی سزا برقرار رکھنے کا فیصلہ سنا دیا۔ پیرس کی اپیلیٹ کورٹ نے سابق صدر کی اپیل مسترد کرتے ہوئے لوئر کورٹ کا فیصلہ…

بھارتی وزیراعظم نریندرمودی نے متحدہ عرب امارات کے پہلے ہندو مندر کا افتتاح کردیا

بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے متحدہ عرب امارات کے پہلے روایتی ہندو مندر کا افتتاح کردیا ، افتتاحی تقریب میں اماراتی وزیر شیخ النہیان بن مبارک النہیان بھی شریک تھے۔ مندر کی افتتاحی تقریب سے اپنے خطاب میں اماراتی رواداری اور بقائے باہمی…

انڈونیشیا صدارتی انتخابات، 93 فیصد ووٹوں کی گنتی مکمل، سوبیانتو نے جیت کا اعلان کردیا

انڈونیشیا کے صدارتی انتخابات میں 93 فیصد ووٹوں کی گنتی مکمل، سوبیانتو نے جیت کا اعلان کردیا انڈونیشیا میں صدارتی انتخابات میں 78 سے 93 فیصد ووٹوں کی گنتی مکمل ہوگئی، وزیر دفاع پرابوو سوبیانتو نے اپنی جیت کا اعلان کردیا۔ غیر سرکاری…

سندھ حکومت کو آوارہ کتوں کیخلاف کارروائی کیلئے فنڈز جاری کرنےکا حکم

سندھ ہائی کورٹ نے سندھ حکومت کو آوارہ کتوں کے خلاف کارروائی کے لیے فنڈز جاری کرنے اور ہیلپ لائن 1093 بحال کرنےکا حکم دے دیا۔ سندھ ہائی کورٹ میں آوارہ کتوں پر قابو پانے اور ویکسین کی عدم فراہمی سے متعلق درخواست کی سماعت ہوئی،کے ایم سی…