پنجاب میں ن لیگ سنگل لارجسٹ پارٹی ہے، ہمارے نمبر 155 ہیں، اعظم تارڑ

مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر اعظم نذیر تارڑ نے دعویٰ کیا ہے کہ پنجاب میں مسلم لیگ ن سنگل لارجسٹ پارٹی ہے، اس وقت نمبر155 ہیں۔ مفاہمتی سیاست سے پاکستان کو فائدہ ہوگا، مخلوط حکومت بنانے سے وفاق مضبوط ہوتا ہے جوبھی اتحادی جماعتیں ہوں گی ان…

این اے 121 سےکامیاب پی ٹی آئی لاہور کے جنرل سیکرٹری وسیم قادر ن لیگ میں شامل

لاہور سے نومنتخب ایم این اے اور پاکستان تحریک انصاف کے جنرل سیکرٹری لاہور وسیم قادر مسلم لیگ ن میں شامل ہوگئے۔ پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار وسیم قادر نے این اے 121 میں مسلم لیگ ن کے رہنما روحیل اصغر کو شکست دی تھی۔ لاہور…

ضلع خیبر میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی، داعش کا دہشتگرد ہلاک

ضلع خیبر میں سکیورٹی فورسز نے ہائی پروفائل دہشت گرد کی موجودگی کی اطلاع پر آپریشن کرکے کالعدم دہشت گرد تنظیم داعش کے دہشتگرد صورت گل عرف سیف اللہ کو ہلاک کردیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سکیورٹی فورسز نے ضلع…

این اے227، سکیورٹی اہلکاروں پر فائرنگ کے الزام میں پی پی کےکامیاب امیدوار زیرحراست

دادو میں فائرنگ کا واقعہ ہفتے اور اتوار کی درمیانی شب ٹیکنیکل کالج میہڑ کے باہر پیش آیا،سکیورٹی اہل کاروں پر فائرنگ کے الزام میں قومی اسمبلی کی نشست پرپیپلزپارٹی کے کامیاب امیدوار عرفان ظفرلغاری، پیپلزپارٹی رہنما فیاض بٹ اور قمبرلغاری…

نواز شریف کی درخواست پر الیکشن کمیشن نے این اے 15کا حتمی نتیجہ روک دیا

مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کی درخواست پر الیکشن کمیشن نے آر او کو این اے 15 کا حتمی نتیجہ جاری کرنے سے روک دیا۔ پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار گشتاسپ خان کا کہنا ہےکہ آج ہمیں نتائج دینے کا کہا گیا تھا مگر آر او پھر غائب ہے،…

صیہونی حملوں میں خواتین و بچوں سمیت مزید 63 فلسطینی شہید

فلسطینی علاقوں پر صیہونی افواج کی وحشیانہ بمباری اور گولا باری جاری ہے۔ نئے حملوں میں شہید ہونے والوں میں خواتین اور بچوں کی تعداد بھی غیر معمولی ہے۔ بہت سے زخمیوں کو کویتی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ رفح بارڈر کے علاقے میں صیہونی حکومت…

پی کے17، دوبارہ گنتی میں جماعت اسلامی نشست ہار گئی، آزاد امیدوار کامیاب

خیبر پختونخوا اسمبلی کے حلقہ پی کے 17 لوئر دیر میں دوبارہ گنتی کے بعد تحریک انصاف کے حمایت یافتہ آزادامیدوار عبیدالرحمان کامیاب ہوگئے۔ آزادامیدوارعبیدالرحمان کی درخواست پر ووٹوں کی دوبارہ گنتی کی گئی۔ ریٹرننگ آفیسر کے مطابق دوبارہ…

کے پی کی وزارت اعلیٰ کی دوڑ میں 4 اہم نام شامل

کے پی کی وزارت اعلیٰ ،اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر وزارتوں کیلئے ناموں پر صلاح مشورے جاری ہیں، ڈی آئی خان سے پارٹی کے صوبائی صدر علی امین گنڈاپور ، مردان سے ظاہر شاہ طورو ، مالاکنڈ سے شکیل خان اور ایبٹ آباد سے مشتاق غنی کے نام وزارت اعلیٰ کیلئے…

ق لیگ حکومت بنانے کیلئے ن لیگ کیساتھ شامل ہونے کو تیار

حکومت سازی کے لیے مسلم لیگ ق کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین کی رہائش گاہ پر سیاسی سرگرمیاں شروع ہو گئیں۔ ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف کی آج چوہدری شجاعت حسین سے ملاقات کا امکان ہے جس میں رسمی بات چیت ہوگی۔ ق لیگ…

پنجاب اسمبلی کے 8 آزاد ارکان کیساتھ ن لیگ اور آئی پی پی کا رابطہ

پنجاب میں حکومت سازی کے لیے پاکستان مسلم لیگ ن اور استحکام پاکستان پارٹی ( آئی پی پی ) نے صوبائی اسمبلی کا الیکشن جیتنے والے 8 آزاد ارکان سے رابطہ کیا ہے۔ ن لیگ کے صدر شہباز شریف نے پنجاب اسمبلی کے آزاد ارکان سے رابطہ کیا ہے، دوسری…