شہباز کا 24 گھنٹوں میں دوسرا رابطہ، فضل الرحمان کا انتخابی نتائج پر تحفظات کا اظہار

مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نے 24 گھنٹوں میں جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے دوسرا رابطہ کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق شہباز شریف نے وفاق میں حکومت سازی پرمولانا فضل الرحمان کو اعتماد میں لیا۔ مولانا فضل الرحمان نے…

جماعت اسلامی کا نئے امیر کے انتخاب کیلئے تین ناموں کا اعلان

ترجمان قیصر شریف کے مطابق جماعت اسلامی کے نئے امیر کیلئے اعلان کردہ 3 ناموں میں سراج الحق، لیاقت بلوچ اور حافظ نعیم الرحمان شامل ہیں۔ اراکین ان 3 کے علاوہ بھی کسی رکن کے امیر کے منصب پر انتخاب کیلئے اپنی رائے دے سکتے ہیں،امیرجماعت کے…

پی ٹی آئی رہنما علی محمد خان نےجیت کے بعد مخالف امیدوار کی طرف تعاون کا ہاتھ بڑھا دیا

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما علی محمد خان نے مردان کے ووٹرز اور پی ٹی آئی کارکنان سے اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا ہے عوام نے مشکل ترین مہم میں 1 لاکھ سے زیادہ ووٹ دے کر 68 ہزار کی لیڈ سے جتوایا۔ مشکل حالات میں صرف 14 دن کی مہم میں 100 سے…

پاکستان کی صومالیہ میں فوجی اڈے پر دہشتگرد حملے کی مذمت

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق موغادیشو میں فوجی اڈے پر دہشت گرد حملے کی پاکستان شدید مذمت کرتا ہے، حملے میں متحدہ عرب امارات اور صومالیہ کے زیرتربیت فوجیوں کونشانہ بنایاگیا۔ حملے سے متاثرہ افراد کی فیملیز اور ان کی حکومتوں سے اظہارافسوس…

پی پی97 چنیوٹ سے نومنتخب آزاد امیدوار ثاقب چدھڑ ن لیگ میں شامل ہوگئے

لاہور میں ثاقب خان چدھڑ نے مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف سے ملاقات کی اور ن لیگ میں شمولیت کا اعلان کیا۔ اس سے قبل لاہور سے نومنتخب ایم این اے اور پاکستان تحریک انصاف کے جنرل سیکرٹری لاہور وسیم قادر بھی مسلم لیگ ن میں شامل ہوئے تھے۔ پی…

سیاسی عدم استحکام سے ملک کو بچائیں گے، شہباز و زرداری ملاقات میں اصولی اتفاق

اعلامیے کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے وفد نے شہباز شریف کی قیادت میں بلاول ہاؤس لاہور میں آصف زرداری اوربلاول بھٹو زرداری سے ملاقات کی۔ ملاقات میں ملک کی مجموعی صورتحال اور مستقبل میں سیاسی تعاون پر تفصیلی بات چیت کی گئی۔ ملاقات میں دونوں…

بلاول اور امریکی سفیر کی ملاقات، حکومت سازی سمیت انتخابی عمل پر تبادلہ خیال

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری سے امریکی سفیر ڈیوڈ بلوم کی ملاقات ہوئی ہے، ملاقات میں بلاول بھٹو زرداری نے مستقبل کی حکومت سازی سمیت انتخابی عمل پر بات کی ۔ ذرائع نے بتایا ہےکہ پیپلز پارٹی اور سفارتی ذرائع نے اس ملاقات کی تصدیق کی…

ہوسکتا ہے ن لیگ کو دوبارہ اپنا سیاسی سرمایہ داؤ پر لگانا پڑے،عرفان صدیقی

مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ ہوسکتا ہے ن لیگ کو دوبارہ اپنا سیاسی سرمایہ داؤ پر لگانا پڑے، اگر آج بھی ملک کو افرا تفری اور اسمبلی ٹوٹنے سے بچانے کیلئے ہمیں کوئی قیمت دینا پڑی تو ہم تیار ہیں۔ ہوسکتا ہے ن لیگ کو دوبارہ…

پی ٹی آئی حمایت یافتہ آزاد امیدواروں کیساتھ ڈيل کرکے جتوایا گيا، ایمل ولی

عوامی نیشنل پارٹی خیبرپختونخوا کے صدر ایمل ولی خان نے پریس کانفرنس میںکہا ہے کہ 8 فروی کے انتخابات بدترین انتخابات تھے، پاکستان تحریک انصاف کے حمایت یافتہ آزاد امیدواروں کے ساتھ ڈيل کرکے جتوایا گيا۔ یہ انتخابات سوداگری کا بازار تھے،…

ن لیگ اور پی پی کے 20 آزاد ارکان سے رابطے، پی ٹی آئی نے ارکان سے استعفے مانگ لیے

پاکستان تحریک انصاف نے اپنے حمایت یافتہ کامیاب امیدواروں سے پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن کے رابطوں کے بعد ارکان سے استعفے اور حلف نامے مانگ لیے۔ پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ ن نے پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ 20 سے زائد ارکان سے رابطے کیے ہیں، ان…