الیکشن کمیشن کو قومی اسمبلی کے 266 حلقوں میں سے 264کے غیرسرکاری نتائج موصول

الیکشن کمیشن کو موصول ہونے والے قومی اسمبلی کے نتائج کے مطابق آزاد امیدوار 101 نشستوں کے ساتھ سرفہرست ہیں جبکہ مسلم لیگ ن 75 نشستوں کے ساتھ دوسرے اور پیپلز پارٹی 54 نشستوں کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔ غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق ایم…

جو ہورہا ہے اس سے زیادہ نہیں ہونا چاہیے‘ بانی پی ٹی آئی کی اپیل

بانی پی ٹی آئی نے ملک کے سب سے بڑے ادارے سے اپیل کی ہے کہ قوم کے ساتھ جو ہو رہا ہے اس سے زیادہ نہیں ہونا چاہیے۔ بانی پی ٹی آئی کے وکلا ایڈووکیٹ عمیر نیازی اور سلمان صفدرنے بتایا کہ انہوں نے جیل میں عمران خان سے ملاقات کی جس میں انہوں…

پی ٹی آئی نے وفاق اور صوبوں میں حکومت سازی کیلئے ارکان سے رابطوں کیلئے ذمہ داریاں بانٹ دیں

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے وفاق اور پنجاب سمیت خیبرپختونخوا (کے پی) میں حکومت سازی کیلئے نومنتخب ارکان سے رابطوں کیلئے مختلف رہنماؤں کو ذمہ داریاں سونپ دی ہیں۔ اسلام آباد میں تحریک انصاف کی کور کمیٹی کے اجلاس میں وفاق میں…

روحیل اصغر کی دوبارہ گنتی کی درخواست مسترد، این اے 133 پر دوبارہ گنتی کی درخواست منظور

چونیاں کے حلقہ این اے 133 پر دوبارہ گنتی کی مسلم لیگ ن کے رانا محمد اسحاق خان کی درخواست منظور کرلی گئی،اسی سلسلے میں پاکستان تحریک انصاف کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار عظیم الدین زاہد لکھوی کو 12 فروری دوپہر 12 بجے کا نوٹس جاری کر دیا گیا۔…

نواز شریف بڑے پن کا مظاہرہ کرتے ہوئے این اے 15 پر اپنی شکست تسلیم کریں، مفتی کفایت اللہ

جمعیت علمائے اسلام کے رہنما مفتی کفایت اللہ کا کہنا ہے کہ نواز شریف بڑے پن کا مظاہرہ کرتے ہوئے این اے 15 مانسہرہ پر اپنی شکست تسلیم کریں۔ مفتی کفایت اللہ نے کہا کہ این اے 15 مانسہرہ میں کہیں سے دھاندلی کی شکایت نہیں ملی، وہ خود بھی…

جنوبی وزیرستان سے نومنتخب آزاد رکن کے گھر کے باہر دھماکا، 1 شخص جاں بحق

جنوبی وزیرستان کے حلقہ این اے 42 سے نو منتخب آزاد رکن زبیر وزیر کے گھر کے سامنے دھماکے سے 1 شخص جاں بحق اور 1 زخمی ہوگیا۔ پولیس کے مطابق بارودی مواد زبیر وزیر گھر کے سامنے کھڑی گاڑی میں نصب کیا گیا تھا۔ پولیس نے بتایا کہ دھماکے کے…

پی ٹی آئی جلد ہی آزاد امیدواروں کیلئے پارٹی بینرکا اعلان کردے گی، ذلفی بخاری

بانی پی ٹی آئی عمران خان کے میڈيا ایڈوائزر ذلفی بخاری نےکہا ہےکہ ان کی جماعت جلد ہی آزاد امیدواروں کے لیے پارٹی بینرکا اعلان کرے گی۔ آزاد امیدواروں کے لیے پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ بینرکا 24 گھنٹوں میں اعلان کردیا جائےگا،ہمیں اس بات…

12 لیگی ارکان نے پارٹی ٹکٹ نہ ملنے پر قومی اسمبلی کا آزاد الیکشن لڑا، جیت گئے

مسلم لیگ ن کی جانب سےسیاسی جماعتوں سے رابطے کیلئے 4 رکنی کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے جس میں سردار ایاز صادق، ملک محمد احمد خان اور سعد رفیق شامل ہیں۔ این اے 54 ٹیکسلا سے آزاد امیدوار بیرسٹر عقیل ملک، این اے 48 سے کامیاب آزاد امیدوار راجہ…

60 نشستیں چھینی گئیں، اس کیخلاف ٹریبونلز اور عدالتوں میں جائيں گے،رؤف حسن

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما رؤف حسن نے دعویٰ کیا کہ ہماری 60 نشستیں چھینی گئی ہیں، اس کے خلاف ٹریبونلز اور عدالتوں میں جائيں گے۔ انہوں نے نجی نیوز چینل کو بتایاکہ ہم نے تمام آپشنز کھلے رکھے ہیں، دیگر جماعتیں منڈیاں لگاتی رہی ہیں، ہم…

مراد علی شاہ کا کراچی سے ایم کیوایم کو ملنے والی سیٹوں پر حیرت کا اظہار

سابق وزیراعلیٰ سندھ اور رہنما پیپلز پارٹی مراد علی شاہ نے کہا کہ ان کے خیال میں کراچی سے اور جماعتوں کو بھی سیٹیں ملنی تھیں لیکن ایم کیو ایم کو ملنے والی نشستیں سرپرائز ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم جائزہ لیں گےکہ ایم کیو ایم کو اتنی سیٹیں…