پیپلز پارٹی حکومت میں شامل ہونے پر غور نہیں کر رہی، شرجیل میمن

وزیر اطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی اس وقت وفاقی حکومت میں شمولیت پر غور نہیں کر رہی۔کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن کی جانب سے پیپلز پارٹی کو حکومت کا حصہ بننے کی دعوت نہیں دی…

پاکستان نے بھارتی جنگی طیارے مار گرائے تھے، بھارتی دفاعی اتاشی کا اعتراف

بھارت کے دفاعی اتاشی نے اعتراف کیا ہے کہ پاکستان نے بھارت کے جنگی طیارے مار گرائے تھے۔بھارت کے دفاعی اتاشی کیپٹن شیو کمار نے انڈونیشیا میں سیمینار میں پریزنٹیشن میں کہا اس بات سے اتفاق کرتا ہوں ہم نے کچھ طیارے کھوئے ہیں، تعداد بتانے سے گریز…

ٹرمپ کی نیویارک کے ممکنہ مسلم میئر زہران کو فنڈز روکنے کی دھمکی

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے خبردار کیا ہے کہ اگر نیویارک سٹی کے میئر کے لیے ڈیموکریٹک امیدوار زہران مامدانی نے ’درست اقدامات‘ نہ کیے تو وہ شہر کی وفاقی فنڈنگ روک سکتے ہیں۔ترک نشریاتی ادارے کے مطابق ٹرمپ نے یہ دھمکی ایک انٹرویو کے دوران دی، اس…

دنیا نے بھارتی مؤقف رد کر دیا، سندھ طاس معاہدہ معطل نہیں ہو سکتا، وزیر دفاع

وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ بھارتی گمراہ کن مؤقف دنیا نے تسلیم نہیں کیا، سندھ طاس معاہدہ یکطرفہ معطل نہیں کیا جا سکتا۔میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا کہ شنگھائی تعاون تنظیم کے حالیہ اجلاس میں بھارت…

امریکا کو مذاکرات سے پہلے مزید حملوں کا امکان ختم کرنا ہوگا،ایران

ایران کے نائب وزیر خارجہ نے واضح کیا ہے کہ امریکا کو مذاکرات سے پہلے مزید کسی بھی حملے کا امکان ختم کرنا ہوگا۔مجید تخت روانچی نے بتایا کہ ٹرمپ انتظامیہ نے ثالثوں کی وساطت سے ایران کو بتایا ہے کہ وہ دوبارہ مذاکرات شروع کرنا چاہتے ہیں تاہم…

اسرائیل کا شمالی غزہ میں انخلا کا حکم، وحشیانہ حملوں میں 88 فلسطینی شہید

اسرائیلی فوج نے غزہ میں دہشت گردی جاری رکھتے ہوئے مزید 88 فلسطینی شہید اور 365 زخمی کر دیے۔عرب میڈیا کے مطابق صیہونی حملوں کا نشانہ پناہ گزین کیمپ، رہائشی مکانات اور خیمہ بستیاں بنے، جہاں نہتے فلسطینیوں نے بمباری سے بچنے کے لیے پناہ لے رکھی…

پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج یوم پارلیمان منایا جا رہا ہے

دنیا بھر میں آج 30 جون کو عالمی یوم پارلیمان منایا جا رہا ہے، اس دن کا مقصد جمہوریت، عوامی نمائندگی اور قانون سازی کے عمل میں پارلیمان کے کردار کو اجاگر کرنا ہے۔اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی نے 2018ء میں اس دن کو منانے کی منظوری دی تھی تاکہ…

ترکیہ دہشتگردی کےخلاف اپنے دوست پاکستان کیساتھ کھڑا رہے گا، طیب اردوان

ترکیہ کے صدر طیب اردوان نے خیبر پختونخوا میں دہشت گرد حملے کی مذمت کرتے ہوئے شہدا کے اہل خانہ اور حکومت پاکستان سے تعزیت کا اظہارکیا ہے۔ترک میڈیا کے مطابق صدر طیب اردوان نے حکومت پاکستان سے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ترکیہ دہشت گردی کے…

راولپنڈی احتجاج کیس، پی ٹی آئی کے 21 کارکنوں کی ضمانتیں منظور

24 اور 26 نومبر کے احتجاج سے متعلق کیسز میں ہائی کورٹ راولپنڈی بینچ نے 21 کارکن ملزمان کی ضمانتیں منظور کر لیں۔عدالت نے نو مئی، 4 اکتوبر ،24 اور 26 نومبر احتجاج کیسوں کے تمام ملزمان کی ضمانتیں منظور کرلیں۔ راولپنڈی اور اٹک جیل میں ان…

یہود و ہنود گٹھ جوڑ، بھارتی سافٹ ویئرز کے ذریعے اسرائیلی جاسوسی بے نقاب

یہود و ہنود گٹھ جوڑ کے تحت بھارتی سافٹ ویئرز کے ذریعے اسرائیلی جاسوسی بے نقاب ہوگئی۔ذرائع کے مطابق بھارت اور اسرائیل کا سازشی اتحاد ایک بار پھر بے نقاب ہوگیا، 20 سالہ بھارتی سافٹ ویئر اجارہ داری نے ایران کی قومی سلامتی کو اسرائیل کے حوالے…