ترکیہ دہشتگردی کےخلاف اپنے دوست پاکستان کیساتھ کھڑا رہے گا، طیب اردوان

0 6

ترکیہ کے صدر طیب اردوان نے خیبر پختونخوا میں دہشت گرد حملے کی مذمت کرتے ہوئے شہدا کے اہل خانہ اور حکومت پاکستان سے تعزیت کا اظہارکیا ہے۔ترک میڈیا کے مطابق صدر طیب اردوان نے حکومت پاکستان سے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ترکیہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں اپنے دیرینہ دوست پاکستان کے ساتھ کھڑا رہے گا۔

انہوں نے پاکستانی بچوں پر اللہ کی رحمت کی دعا کی اور زخمیوں کے لیے شفا یابی کی خواہش ظاہر کی۔واضح رہے کہ بھارت کے ساتھ کشیدگی میں بھی ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان نے پاکستان کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا تھا۔

یاد رہے کہ ہفتے کے روز صوبہ خیبرپختونخوا کے ضلع شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں بھارتی سپانسرڈ دہشتگردوں کے حملے میں 13 پاکستانی فوجی شہید ہوئے تھے جب کہ فائرنگ کے تبادلے میں سکیورٹی فورسز نے 14 خوارج ہلاک کیے تھے ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.