یہود و ہنود گٹھ جوڑ، بھارتی سافٹ ویئرز کے ذریعے اسرائیلی جاسوسی بے نقاب

0 7

یہود و ہنود گٹھ جوڑ کے تحت بھارتی سافٹ ویئرز کے ذریعے اسرائیلی جاسوسی بے نقاب ہوگئی۔ذرائع کے مطابق بھارت اور اسرائیل کا سازشی اتحاد ایک بار پھر بے نقاب ہوگیا، 20 سالہ بھارتی سافٹ ویئر اجارہ داری نے ایران کی قومی سلامتی کو اسرائیل کے حوالے کر دیا اور بھارتی سافٹ ویئر کمپنیاں اسرائیل کو ایران کی بیک ڈور رسائی فراہم کرنے میں ملوث ہیں۔

آسٹریلوی صحافی اور ایکس پر لائیو شو کے میزبان ماریو نوفل کے مطابق ’ایرانی حکام ان کمپنیوں کے کردار کا جائزہ لے رہے ہیں جو سائنسدانوں اور اہم تنصیبات کا ڈیٹا فراہم کرنے میں ملوث رہی ہیں، ایرانی حکام کے مطابق مشترکہ تفتیش نے ثابت کیا کہ بھارتی کوڈر حساس ڈیٹا چرا رہے ہیں۔

ماریو نوفل کے مطابق بھارتی کوڈر فوجی نظام کو بھی سائبر طریقے سے کنٹرول کر رہے تھے۔ذرائع کے مطابق بھارتی پروگرامرز کی اسرائیل سے خفیہ رابطے اور سٹار لنک کے ذریعے حساس معلومات کی منتقلی کا بھی انکشاف ہوا ہے، اسرائیل کو شہری رجسٹری، پاسپورٹ اور ہوائی اڈوں کی خفیہ معلومات تک رسائی دی گئی، یہاں تک کہ ایران کے اہم ادارے اسرائیلی جاسوسی کے شکنجے میں ہیں۔

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ بھارتی سافٹ ویئر کے ذریعے فوجی نظام میں دخل اندازی کی گئی ہے، اسرائیل کو نگرانی اور کنٹرول کی مکمل سہولت دی گئی، بھارتی سافٹ ویئرز کے ذریعے اسرائیل نے ایرانی جوہری سائنسدانوں کی حساس معلومات تک رسائی حاصل کی، اس حوالے سے تحقیقات جاری ہیں اور جلد ہی ایرانی حکومت باضابطہ مؤقف اور ممکنہ کارروائی کا اعلان کرے گی۔

آئی ٹی ماہرین کے مطابق ایران کو فوری طور پر اپنے ڈیجیٹل ڈھانچے کی ازسرِ نو جانچ اور مقامی سافٹ ویئر پر انحصار بڑھانے کی ضرورت ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارت صیہونی طاقت کا آلہ اور پراکسی بن کر پورے خطے کو ڈیجیٹل قبضے میں لے رہا ہے، دنیا کو بھارت کی ڈیجیٹل دہشت گردی سے خبردار رہنا ہوگا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.