قطر ایئرویز کے پاکستان بھر میں دفاتر بند

0 104

قطر ایئر ویزہ نے ملک بھر اپنے دفاتر بند کر دیے تاہم پروازیں شیڈول کے مطابق رواں دواں رہیں گی۔

رپورٹ کے مطابق قطر ایئر ویزنے اخراجات میں کمی کے لیے ملک بھر میں اپنے دفاتر بند کردیے ہیں تاہم پروازوں کا آپریشن جاری رہے گا۔

قطر ایئرویز کے دفاتر بند ہونے سے کاؤنٹر سیل، ایڈمن، فنانس کے شعبے بند ہوجائیں گے، قطر ائر ویز اب ایجنٹس اور آن لائن ٹکٹس فروخت کرے گا۔

اسی طرح قطر ایئر ویز کے دفاتر سے براہ راست ٹکٹوں کی فروخت ختم ہوجائے گی، اس حوالے سے بتایا گیا ہے کہ انتظامی اخراجات دفاتر بند کرنے کی وجہ بنی ہے۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.