پالیسی ریٹ مرحلہ وار کم ہوگا، رواں ماہ مہنگائی میں مزید کمی آئیگی: گورنر سٹیٹ بینک

0 105

گورنر سٹیٹ بینک جمیل احمد نے کہا ہے کہ پالیسی ریٹ مرحلہ وار کم ہوگا، رواں ماہ مہنگائی میں مزید کمی آئے گی۔

کراچی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے گورنر سٹیٹ بینک کا کہنا تھا کہ مالی سال میں مہنگائی کا ہدف پانچ سے سات فیصد رہنے کا تخمینہ ہے، زرمبادلہ کے حوالے سے مسائل کو انتظامی بنیاد پر حل کیا۔

انہوں نے کہا کہ ڈالر کی دستیابی کا ایشو نہیں، امپورٹ کیلئے ڈالر بآسانی دستیاب ہے، کرنٹ اکاؤنٹ اس وقت سرپلس ہے۔

جمیل احمد کا مزید کہنا تھا کہ معاشی استحکام کے عوام کو دیرپا ثمرات ملیں گے، انڈسٹری کے ساتھ مل کر مسائل کا حل نکالنا ہے،مسائل کے حل کیلئے کاروباری برادری کے ساتھ رابطہ رکھنا ضروری ہے۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.