جنوری کیلئے آر ایل این جی کی نئی قیمت مقرر، نوٹیفکیشن جاری

0 109

وفاقی حکومت نے جنوری کے لیے آر ایل این جی کی نئی قیمت مقرر کر دی اور اوگرا نے نئی قیمتوں کا نوٹیفیکیشن بھی جاری کر دیا۔

اوگرا سے جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ سوئی نادرن کے لیے قیمت میں کمی کی گئی ہے جبکہ سوئی سدرن کے لیے قیمت میں اضافہ ہوا ہے۔

اس ضمن میں بتایا گیا ہے کہ سوئی ناردرن کے لیے آر ایل این جی کی قیمت 12.66 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو اور سوئی سدرن کے لیے آر ایل این جی کی قیمت 12.60 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کردی گئی ہے۔

واضح رہے کہ دسمبر میں سوئی ناردرن کے لیے آر ایل این جی کی قیمت 12.89 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو اور سوئی سدرن کی قیمت 12.54 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو تھی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.