تعلیم، ٹیکنالوجی میں سرمایہ کاری سے ماہر افرادی قوت تیار کرسکتے ہیں: جام کمال

0 107

وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان نے کہا ہے کہ تعلیم اور ٹیکنالوجی کے شعبوں میں سرمایہ کاری کے ذریعے ہم ایک ماہر افرادی قوت تیار کر سکتے ہیں۔

وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان نے عالمی یوم تعلیم کے موقع پر جاری اپنے پیغام میں کہا کہ تعلیم افراد کو وہ مہارتیں، علم اور تخلیقی صلاحیتیں فراہم کرتی ہے جن کی آج کے تیزی سے بدلتے ہوئے عالمی تجارتی ماحول میں کامیابی کے لیے ضرورت ہے، یہ جدت، کاروبار اور پائیدار ترقی کی بنیاد ہے۔

جام کمال نے کہا کہ ایک قوم کے طور پر ہم تعلیم اور صنعت کے درمیان ہم آہنگی کو مضبوط بنانے کے لئے پرعزم ہیں تاکہ ہماری نوجوان نسل عالمی منڈی میں موجود مواقع سے فائدہ اٹھانے کے لئے تیار ہو۔

ان کا مزید کہنا تھاکہ ہم سب مل کر تعلیم کو آگے بڑھانے اور سیکھنے، جدت اور تعاون کے کلچر کو فروغ دینے کے عزم کا اعادہ کریں، مل کر ہم پاکستان اور اس کے عوام کے لیے ایک روشن اور خوشحال مستقبل کی راہ ہموار کر سکتے ہیں۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.