وفاقی حکومت نے ایئرپورٹ آؤٹ سورسنگ کیلئے کنسورشیم کی پیشکش مسترد کردی

0 106

وفاقی حکومت نے ایئرپورٹ آؤٹ سورسنگ کے لیے کنسورشیم کی جانب سے کی گئی حصص کی پیش کش مسترد کر دی ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ کنسورشیم نے وفاقی حکومت کو 46 فیصد شیئر کی پیش کش کی تھی جبکہ ریزرو قیمت 56 فیصد مقرر تھی لیکن کنسورشیم ریزرو قیمت کے مطابق پیش کش نہ کر سکا۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ وفاقی حکومت کی جانب سے اسی بنا پر ایئرپورٹ سورسنگ معاہدہ مسترد کردیا گیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ بولی میں ترکیہ اور برطانیہ کی کمپنیوں پر مشتمل کنسورشیم شامل تھی تاہم پاکستان ایئرپورٹ اتھارٹی کی شرائط پوری نہ ہونے پر پیش کش ناقابل قبول قرار دی گئی ہے۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.