سعودی مرکزی بینک نے ریال کے نئے لوگو کا اجراء کردیا

0 101

سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے سعودی ریال کے سرکاری لوگو کی منظوری دے دی ہے۔

عرب میڈیا کے مطابق سعودی مرکزی بینک کےگورنر ایمن السیاری نے نئے لوگو کا اجراء کردیا ہے۔

سعودی مرکزی بینک کے گورنر کے مطابق ریال پر لوگو کا ڈیزائن سعودی عرب کے ثقافتی ورثے کی عکاسی کرتا ہے، سعودی ریال کے لوگو کو عربی خطاطی میں ریال کو خاص انداز سے لکھا گیا ہے۔

ایمن السیاری کے مطابق اس اقدام سے سعودی ریال کے بین الاقوامی اثر و رسوخ میں وسعت آئے گی اور قومی فخر اور ثقافتی یکجہتی کو فروغ ملےگا۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.