حکومت نیشنل کرپٹو کونسل کے قیام پر غور کرے گی: وزیر خزانہ

0 101

وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ حکومت نیشنل کرپٹو کونسل کے قیام پر غور کرے گی جو پالیسی سازی اور ضابطہ سازی میں معاونت فراہم کرے گی۔

وزارت خزانہ میں ہونے والے اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے وزیر خزانہ نے کہا کہ نیشنل کرپٹو کونسل حکومتی اداروں، ریگولیٹری اتھارٹیز اور انڈسٹری ماہرین پر مشتمل ہوگی، اس میں عالمی معیار کے ضوابط کی تشکیل اور بین الاقوامی ڈیجیٹل معیشت میں شمولیت کو یقینی بنائے گی ۔

وزیر خزانہ نے ایف اے ٹی ایف گائیڈ لائنز کے مطابق ڈیجیٹل اثاثوں کا ضابطہ کار یقینی بنانے کی ہدایت بھی کی۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.