پاکستان ریلویز کی رمضان المبارک میں ریزرویشن دفاتر کے اوقات کار میں تبدیلی

0 128

پاکستان ریلویز انتظامیہ نے رمضان المبارک میں ریزرویشن دفاتر کے اوقات کار میں تبدیلی کر دی۔

نئے ٹائم ٹیبل کے مطابق ریزرویشن دفاتر صبح کی شفٹ 7 بج کر 30 منٹ سے لے کر 12 بج کر 30 منٹ تک ڈیوٹی پر موجود ہوگی۔

شام کی شفٹ دوپہر 12 بج کر 30 منٹ سے لے کر شام 5 بج کر 30 منٹ تک کام کرے گی، جمعہ کے روز 12 بج کر 30 منٹ سے لے کر دوپہر 2 بجے تک نماز جمعہ کا وقفہ ہوگا۔

تمام ریزرویشن دفاتر جہاں سنگل شفٹ کام کرتی ہے وہاں اوقات کار میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔

یہ اوقات کار 15 رمضان المبارک تک لاگو ہوں گے، اس کے بعد تمام ریزرویشن دفاتر اپنے پرانے اوقات کار کے مطابق کام کریں گے۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.