برطانیہ کیلئے پروازوں کی بحالی، برطانوی سیفٹی اتھارٹی 20 مارچ کو فیصلہ جاری کرے گی

0 120

قومی ایئرلائن کی یورپ کے بعد برطانیہ کے لئے بھی پروازوں کی بحالی کا معاملہ، برطانوی سیفٹی اتھارٹی 20 مارچ کو فیصلہ جاری کرے گی۔

ذرائع کے مطابق پہلے مرحلے میں فلائٹ آپریشن لندن کی بجائے مانچسٹر سے شروع کیا جائے گا، لندن ہیتھرو ایئرپورٹ کے سلاٹ پی آئی اے کی جانب سے پہلے ہی ترکش ایئرلائن کو لیز پر دے دیئے گئے تھے۔

اجازت ملنے کے بعد پی آئی اے کو پروازوں کی بحالی کے لئے تین سے چار ہفتے درکار ہوں گے، فلائٹ آپریشن 15 اپریل سے 20 اپریل تک شروع کیا جائے گا۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.