سولر سرمایہ کاروں نے نیٹ میٹرنگ کی فی یونٹ قیمت میں کمی کو مسترد کردیا

0 112

سرمایہ کاروں نے سولر نیٹ میٹرنگ کی فی یونٹ قیمت 27 روپے سے 10 روپے کرنےکے حکومتی فیصلے کو مسترد کردیا۔

سولر سرمایہ کاروں کا کہنا ہے کہ اس فیصلے سے اربوں روپے کی سرمایہ کاری ڈوبنے کا خدشہ ہے اورافسوس ناک امر ہے کہ اس سیکٹر کی افادیت بتانے والے اب خود حوصلہ شکنی کررہے ہیں۔

سرمایہ کاروں کا کہنا ہے کہ حکومت نے اگر سولر نیٹ میٹرنگ کی قیمت میں کی گئی کمی واپس نہ لی تو اس شعبے میں ہونے والی سرمایہ کاری میں اربوں روپے کی کمی آئے گی جب کہ روزگار بھی متاثر ہو گا۔

اس حوالے سے پاکستان سولر ایسوسی ایشن کے چیئرمین وقاص ایچ موسیٰ نے کہا کہ حکومت کوئی بھی پالیسی بنانے سے قبل اس شعبے سے وابستہ افراد کو اعتماد میں لے، اس شعبے میں بھاری سرمایہ کاری ہو چکی ہے، حکومت کا اقدام چیلنج کریں گے۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.