حکومت پنجاب کاسرکاری گندم ریلیز پالیسی جاری رکھنے کا اعلان

0 100

حکومت پنجاب کا بڑا اقدام سامنے آیا ہے ،سرکاری گندم ریلیز پالیسی جاری رکھنے کا اعلان کردیا۔

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر محکمہ پرائس کنٹرول اینڈ کماڈیٹیز مینجمنٹ سرکاری گوداموں سے مزید گندم ریلیز کرے گا، صوبہ بھر میں سرکاری گندم ریلیز کے نرخ یکساں کر کے 2900 روپے فی من رکھا گیا۔

سیکرٹری پرائس کنٹرول اینڈ کماڈیٹیز مینجمنٹ ڈیپارٹمنٹ نے نوٹیفکیشن جاری کردیا، پنجاب کابینہ نے ابتدائی طور پر 12 لاکھ میٹرک ٹن گندم ریلیز کرنے کی اجازت دی تھی۔

دوسری جانب ڈی جی فوڈ پنجاب شعیب جدون کا کہنا تھا کہ محکمہ خوراک اب تک 12 لاکھ میٹرک ٹن گندم فروخت کر چکا ہے۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.