مائننگ انویسٹمنٹ فورم کی تیاریوں سے متعلق اجلاس، حکام کی اسحاق ڈار کو بریفنگ

0 109

نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار کی زیر صدارت مائننگ انویسٹمنٹ فورم کی تیاریوں سے متعلق اجلاس کا انعقاد کیا گیا۔

ترجمان نائب وزیراعظم کے مطابق اجلاس میں 8 اور 9 اپریل کو منعقدہ مائننگ انویسٹمنٹ فورم کی تیاریوں کے حوالے سے ہوا، اجلاس میں وزیر پٹرولیم وزارت علی پرویز ملک نے شرکت کی۔

اجلاس میں وزرات داخلہ کے سپیشل سیکرٹری، چیئرمین سی ڈی اے سمیت اعلیٰ حکام نے بھی شرکت کی اور مائننگ فورم کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔

ترجمان نے مزید بتایا کہ نائب وزیر اعظم نے اس فورم کو پاکستان کے مائننگ سیکٹر کے لئے اہم ترین ثابت ہونے کی امید کا اظہار کیا، اسحاق ڈار نے فورم کی کامیابی کے لئے وزارت خارجہ حکام کو وزارت پٹرولیم سے مکمل تعاون کی ہدایت کی۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.