پاکستان اور ڈنمارک کا بحری انفرااسٹرکچر کی ترقی پر اتفاق

0 102

ایس آئی ایف سی کی معاونت سی پاکستان اور ڈنمارک نے دو ارب ڈالر کی شراکت داری کے تحت بحری انفرااسٹرکچر کی ترقی پر اتفاق کیا ہے۔

ڈنمارک کی شپنگ کمپنی "اے پی مولر” اور پاکستان کی” مارسک شپنگ کمپنی” کی قیادت میں پاکستان کی بندرگاہوں میں جدید گرین ٹیکنالوجیز کے نفاذ کیلئے سرمایہ کاری کا اعلان کیا گیا۔

لاجسٹکس کے انفراسٹرکچرکی اپ گریڈیشن اور بندرگاہوں سے قابل تجدید توانائی حاصل کرنے کی منصوبہ بندی سامنے آئی ہے، دونوں کمپنیوں کے اشتراک سے گرین شپنگ کے ذریعے سامان کی نقل و حمل کے عمل کو ماحول دوست بنانے کا عزم بھی سامنے آیا۔

منصوبے کا بنیادی مقصد ماحولیاتی آلودگی کو کم کرنا اور بحری صنعت کو توانائی کے بہتر وسائل اور تکنیکوں سے ہم آہنگ کرانا ہے۔

جدید بحری ٹیکنالوجی اپنانے سے پاکستان کی برآمدات میں اضافہ متوقع ہے، جس سے طویل مدتی اقتصادی ترقی کا فروغ ممکن ہوسکے گا۔

منصوبے کے تحت پاکستان میں ماہر بحری پیشہ ور افراد کو جدید ماحول دوست جہازوں سے متعلق تربیت فراہم کی جائے گی، ایس آئی ایف سی کی بھرپور معاونت سے حکومت بحری صنعت کے فروغ کے ذریعے ملکی معیشت کے استحکام کیلئے کوشاں ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.