ایف بی آر نے سیمنٹ سیکٹرسے سیلزٹیکس کی وصولی کا نیا نظام نافذ کردیا
سیلز ٹیکس وصولی کے لئے سیمنٹ کی کم از کم ریٹیل قیمت مقرر کردی گئی، سیمنٹ کی کم ازکم ریٹیل قیمت ادارہ شماریات کی اوسط قیمت کے مطابق ہوگی، ہر ماہ کی یکم اور 16 تاریخ تک اوسط قیمت کے مطابق نئی قیمت مقرر ہوگی۔
سیمنٹ سیکٹرکے لئے کم ازکم ریٹیل قیمت کا اطلاق یکم مئی2025ء سے ہوگا، یکم مئی سے پہلے جاری سیمنٹ کے 50 کلو تھیلے کی اوسط قیمت 1410 روپے ہے۔