تاجر برادری انکم ٹیکس ترمیمی آرڈینس مسترد کرتی ہے: صدر مرکزی تنظیم تاجران

0 6

صدر مرکزی تنظیم تاجران کاشف چوہدری نے ٹیکس افسران کو لامحدود اختیارات دینے پر کہا ہےکہ تاجر برادری انکم ٹیکس ترمیمی آرڈینس کو مسترد کرتی ہے۔

صدرمرکزی تنظیم تاجران پاکستان کاشف چوہدری کا کہنا تھا کہ کرپشن کے لیے ٹیکس افسران کے اختیارات میں لامحدود اضافہ کیا گیا، تاجر معیشت تباہ کرنےکے ہتھکنڈے کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔

کاشف چوہدری کا کہنا تھا کہ مارکیٹس اورکاروباری مقامات پرٹیکس افسران کی تعیناتی نہیں ہونے دیں گے، حکومت فوری انکم ٹیکس ترمیمی آرڈیننس واپس لے۔

خیال رہے کہ صدرمملکت نے وفاقی وزراء اور وزرائے مملکت کی تنخواہوں میں ترمیم اور ٹیکس قوانین میں ترمیم سمیت 4 آرڈیننس جاری کیے ہیں۔

صدر مملکت نے ٹیکس لا ترمیمی آرڈیننس جاری کیا ہے۔ انکم ٹیکس آرڈیننس ترمیم کے تحت عدالتوں، فورم یا اتھارٹی کے فیصلے کے بعد انکم ٹیکس آرڈیننس کے تحت ٹیکس ادائیگی فوری کی جائے گی یا انکم ٹیکس اتھارٹی کی جانب سے نوٹس اجرا کے بعد متعلقہ مدت میں ٹیکس ادائیگی کی جائے گی۔ فیصلے کے بعد واجب الادا ٹیکس فوری یا انکم ٹیکس اتھارٹی کے نوٹس کے اندر وصول کیا جائے گا۔

بورڈ یا چیف کمشنر ان لینڈ ریونیو افسر یا متعلقہ اہلکار کو کسی بھی شخص یا گروہ کی جگہ تعینات کرسکتا ہے تاکہ وہ اس کی پیداوار کی نگرانی، مال کی سپلائی، سروس کی فراہمی یا ایسے مال کی نگرانی کر سکے جو فروخت نہ ہو۔

فیڈرل ایکسائز ایکٹ ترمیم کے تحت جس مال پر ٹیکس اسٹمپ یا بار کوڈ لیبل نہ لگا ہو اسے ضبط کر لیا جائے گا، جعلی مال کی نگرانی کے لیے ایف بی آر کسی بھی وفاقی یا صوبائی ملازم کو ان لینڈ ریونیو افسر یہ اختیارات دے دےگا۔

دوسری جانب صدر لاہور چیمبر میاں ابوذر شاد نے معاملے پر پیرکو صنعتی و تجارتی تنظیموں کا ہنگامی اجلاس طلب کر لیا ہے۔

صدر لاہور چیمبر کا کہنا ہےکہ ایف بی آر کے ہاتھ میں ایک اور تلوار پکڑا دی گئی، ایف بی آر کو اکاؤنٹ منجمد کرنےکا فوری اختیار دے دیا گیا، آرڈیننس کےتحت ایف بی آر کو کاروباری مقامات پر افسر تعینات کرنےکا اختیار مل گیا۔

صدر لاہور چیمبر کا کہنا تھا کہ پارلیمنٹ کو بائی پاس کرنا خطرناک روایت ہوگی۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.