پاک بھارت کشیدگی: پاکستان سٹاک مارکیٹ شدید مندی کی لپیٹ میں

0 5

بھارت کی جانب سے حملے اور اس کے بعد پیدا ہونے والی کشیدہ صورتحال کے باعث پاکستان سٹاک مارکیٹ شدید مندی کی لپیٹ میں آگئی۔

کاروباری ہفتے کے تیسرے روز پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز پر شدید مندی دیکھنے میں آئی، سٹاک ایکسچینج میں 6000 سے زائد پوائنٹس کی کمی کے ساتھ ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 7 ہزار 7 پوائنٹس کی کم ترین سطح پر آ گیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری روز کے اختتام پر انڈیکس 533 پوائنٹس کی کمی کیساتھ ایک لاکھ 13 ہزار 568 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ بھارتی جارحیت اور ممکنہ جنگی صورتحال کے باعث مالیاتی منڈیوں میں بے یقینی کی فضا قائم ہو چکی ہے، سرمایہ کار بڑے پیمانے پر شیئرز فروخت کر رہے ہیں اور محتاط رویہ اختیار کرتے ہوئے مارکیٹ سے نکلنے کو ترجیح دے رہے ہیں۔

دوسری جانب بھارتی معیشت بھی دباؤ کا شکار ہو چکی ہے، بھارتی روپیہ امریکی ڈالر کے مقابلے میں نمایاں گراوٹ کا شکار ہوا، جس نے مقامی مالیاتی منڈیوں میں بھی غیر یقینی فضا پیدا کر دی۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر کشیدگی میں مزید اضافہ ہوا تو بھارتی معیشت کو بھی شدید دھچکا لگ سکتا ہے۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.