ملکی معیشت مثبت سمت میں گامزن، سٹاک مارکیٹ بلند ترین سطح پر ہے: محمد اورنگزیب

0 106

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا کہ ملکی معیشت مثبت سمت میں گامزن ہے۔

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے لندن میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ حکومتی اقدامات کی بدولت سٹاک مارکیٹ بلند ترین سطح پر ہے، حکومت کی بہترین پالیسیوں کی بدولت مہنگائی اور پالیسی ریٹ میں نمایاں کمی آئی۔

محمد اورنگزیب نے کہا کہ پاکستان کے معاشی استحکام کی دنیا تعریف کررہی ہے، حکومت جامع معاشی اصلاحات کے ایجنڈے پر عمل پیرا ہے، ٹیکس نظام میں بہتری کیلئے اصلاحات کی جارہی ہیں، ٹیکس نیٹ میں اضافے کیلئے اقدامات کئے جا رہے ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.