بجٹ میں سود کی ادائیگیوں کیلئے 8200 ارب روپے کا تخمینہ

0 5

آئندہ بجٹ میں سود کی ادائیگیوں کیلئے 8200 ارب روپے کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔

ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق رواں مالی سال کی نسبت آئندہ مالی سال 1500 ارب روپے کم مختص کیے جائیں گے، پالیسی ریٹ میں کمی کے باعث آئندہ بجٹ کیلئے مالیاتی گنجائش پیدا ہوئی ہے۔

ذرائع کے مطابق پالیسی ریٹ میں کمی کے باعث آئندہ مالی سال کیلئے سود ادائیگیوں میں کمی ہوئی ہے، قرضوں پر سود ادائیگیوں کی مد میں آئندہ مالی سال تقریباً 16 فیصد اخراجات کم ہوں گے۔

رواں مالی سال کے جاری بجٹ میں 295 روپے فی ڈالر ریٹ اور پالیسی ریٹ 20.5 فیصد کی سطح پر تھا، قرضوں پر سود کی ادائیگیوں کیلئے 9 ہزار 7 سو ارب روپے مختص کیے گئے تھے۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ آئندہ مالی سال کا بجٹ تقریبا 290 ارب روپے فی ڈالر ریٹ پر بنایا جائے گا۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.